Type to search

اسپورٹس

آر سی بی بمقابلہ ایم آئی:آخری گیند پر ویراٹ کا چوکا، بنگلور نے ممبئی کو ہرایا

اسپورٹس ڈسک،29ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رائل چیلنجرس بنگلور اور موجود چیمپئین ممبئی انڈینس کے درمیان 10ویں مقابلے کا فیصلہ سپر اوور سے ہوا۔ سپر اوور میں ممبئی نے ایک وکٹ پر 7 رن بنائے۔ جواب میں بنگلور نے جسپریت بمرا کے اوور میں آخری گیند پر ویراٹ کے چوکے کے ساھ بنگلور نے میچ جیت لیا۔ بتا دیں کہ میچ میں ممبئی نے بنگلور کے خلاف ٹاس کرکے پہلے بولینگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلور نے 20 اووروں میں 3 وکٹ پر 201 رن بنائے اور ممبئی کو 202 رن کا ہدف دیا۔ بنگلور کے لیے ارون فنچ نے 52، دیووت پڈیکال نے 54 اور ڈی ویلیئرز نے 24 گیندوں میں ناٹ آوٹ 55 رن بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ایشان کشن کے 99 اور پولارڈ کے 24 گیندوں میں 3 چوکے اور 5 چھکے کی مدد سے کھیلی گئی ناٹ آوٹ 60 رنوں کی بدولت 5 وکٹ پر 201 رن بنائے تھے۔

سپر اوور
ممبئی کی انگیز ۔ 7/1 (بلے باز ۔ ہاردیک اور پولارڈ، گیند باز ۔ نودیپ سونی)
پہلی گیند ۔ پولارڈ۔ سنگل
دوسری گیند ۔ پولارڈ۔ سنگل
تیسری گیند ۔ پولارڈ۔ صفر
چوتھی گیند ۔ پولارڈ۔ 4 رن
پانچویں گیند ۔ پولارڈ۔ آوٹ، روہت میدان پر
چھٹی گیند ۔ہاردیک پانڈیا ، سنگل

Tags: