Type to search

اسپورٹس

اپنے کیرئیرکا 100 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے راس ٹیلر

اسپورٹس ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر جمعہ سے ہندوستان کے خلاف ہورہے پہلے ٹیسٹ کے دوران ریکارڈ بناتے ہوئے کیریئر کا 100 واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کھیلنے اتریں گے-

ٹیلر اب تک 99 ویں ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ہندوستان کے خلاف ویلنگٹن میں 21 فروری سے ہونے والا میچ انکے کیریئر کا 100واں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ ہوگا- ٹیلر اس دوران کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے-
35 سال کے ٹیلر نے 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا، کچھ دنوں پہلے انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے ٹیسٹ کے بعد لگ تھا کہ وہ پھر کبھی نیوزی لین کے لیے ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے- قابل ذکر ہے کہ ٹیلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 15 اور چار بنائے تھے- اسی طرح دوسرے مقابلے میں 17 اور آٹھ رن ہی بناپائے تھے-

ٹیلر نے کچھ دنوں پہلے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد مجھے لگا کہ میں اب کرکٹ نہیں کھیل پاؤنگا، میں بہت خوش نصیب تھا کیونکہ 2005 میں ٹی 20 کرکٹ آیا اور 2006 میں میں نے ڈیبیو کیا- وقت کے ساتھ میرے مظاہرے کو دیکھتے ہوئے میرا انتخاب ٹیم میں ہوا ، کیریئر میں وقت بہت اہمیت کا حامل ہے-

Tags:

You Might also Like