Type to search

ٹی وی اور فلم

روشنی والیا برتھ ڈے اسپیشل : کم عمر میں ہی بالی ووڈ میں جگہ بنائی

روشنی والیا

ٹی وی ڈسک،20ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی اداکاری کے دم پر روشنی والیا نے بہت کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ صرف 18 سال کی چھوٹی سی عمر میں روشنی نے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنا اچھا نام بنا لیا ہے۔

روشنی والیا کی پیدائش 20 ستمبر 2001 کو اترپردیش، الہ آباد میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ ہے- انہوں نے ٹی وی اشتہارات سے کیریئر کی شروعات کی- اور انہوں نے سب سے پہلے ٹی وی چینل لائف او کے، کے ٹی وی شوز میں لکشمی تیرے آنگن کی، میں اداکاری کی- اسکے بعد کئی شوز میں کام کیا-

وہ ممبئی میں رہتی ہے- انکے والد وپل والیا، اور والدہ سوئٹی والیا ہے، اور انکی ایک بڑی نور والیا ہے- انکے نانا ایک آرمی آفیسر تھے-

روشنی والیا نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں میں لکشمی تیرے آنگن کی، بالیکا ودھو، دیوں کا دیو –مہادیو، خوف بیگنس–رنگا رنگا روزس، بھارت کا ویر پترا–مہارانا پرتاپ، یہ وعدہ رہا، اور تارا فرم ستارا جیسے شوز میں کام کیا-

اسکے علاوہ انہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں سال 2012 میں آئ فلم مائی فرینڈ گنیشا 4، مچھلی جل کی رانی ہے (2014)، فرنگی (2017)، اور داؤٹر آف کچ (2019) جیسے فلموں میں کام کیا- فلم فرنگی میں وہ کامیڈی کنگ کپل شرما اور انوشکا شرما کے ساتھ دیکھی-

روشنی والیا کو سال 2015 میں پسندیدہ چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ ٹی وی شو مہارانا پرتاپ کے لیے لائنس گولڈ ایوارڈ ملا- سال 2020 میں پسندیدہ اداکارہ کا ایوارڈ ٹی وی شو تارا فرم ستارا کے لیے لائنس گولڈ ایوارڈ دیا گیا- انکے پسندیدہ اداکار عامر خان اور اداکارہ کٹرینہ کیف اور پرینکا چوپڑا ہے-

انہوں نے کئی ٹی وی اشتہارات میں کام کیا جن میں اوریو، نیوٹیلا، فیٹ کار، ہیپو جیسے اشتہار میں نظر آئی-
انہیں مقبولیت ٹی وی سیریل بھارت کا ویرپتر-مہارانا پرتاپ میں نبھائے رول مہارانی اجبدے سے ملی-

روشنی والیا سوشل میڈیا پر بھی بہت ایکٹیو رہتی ہے- جس کی وجہ سے ان کی فین فالوینگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ روشنی والیا نے اپنے کام کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

انسٹاگرام پر بھی بہت ایکٹیو ہے- اکثر اپنے سیکسی کامیڈی ویڈیو شیئر کرتی ہے- انکے فینس انکے ویڈیو خوب پسند کرتے ہیں-