Type to search

آٹو موبائل

رفتار کے ریکارڈ توڑے گا رولز رویس کا الیکٹرک جہاز،480کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بھرے گا اڑان

آٹو ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لگژری کار ساز کمپنی رولز رویس نے دنیا کے سب سے تیز الیکٹرک ایئروپلین کو انگلینڈ کے گلوسٹرشائر ایئرپورٹ پر پیش کیا ۔ زیرو ایمشن اور سنگل مسافر والے اس پلین کو کمپنی نے اپنے اے سی سی ای ایل پراجکٹ پلین کے تحت تیار کیا ہے۔ کمپنی کےمطابق یہ 480 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے 2020 میں آفیشل طور پر لانچ کیا جاسکتا ہے۔

یہ پلین رولز رویس کی اے سی سی ای ایل مہم کا حصہ ہے۔ اے سی سی ای ایل کا مطلب ‘اسیلیرٹنگ دی الیکٹرکفکیشن آف فلائٹ’ اور الیکٹرکفکیشن مہم میں کامیابی پانے کے لیے یہ کمپنی کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔

اس پراجکٹ کے لیے کمپنی نے الیکٹرک موٹر اینڈ کنٹرولر مینوفیکچرر یاسا اور ایوی ایشن اسٹارٹ اپ کمپنی الیکٹرو فلائٹ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس میں ایرو اسپیس ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی آئی) کی طرف سے بھی فنڈنگ کی گئی ہے۔

اسے ایئرکرافٹ میں استعمال ہونے والی اب تک کی سب سے پاور فل بیٹری پیک کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسکی طاقت کا اندازا اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سنگل چارجینگ میں یہ لندن سے پیرس تک (470 کلومیٹر) اڑان بھر سکتا ہے۔

اس میں 6000 سیلس ہے جو وزن میں ہلکے ہیں لیکن پاور فل ہے۔ تیز رفتار میں اڑان بھرنے کے دوران بیٹریوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس میں اڈوانس کولنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسکے پروپیلر تین ہائی پاور ڈینسٹی والی الیکٹرک موٹر سے چلتے ہیں جو ریگولر بلڈس کے مقابلے میں کم آر پی ایم پر گھومتے ہیں، جس سے یہ لمبی دوری کی اڑان بھرتے وقت بھی توازن بنائے رکھتے ہیں۔

اس میں لگی الیکٹرک موٹر لگاتار 500 ہارس پاور کی طاقت جنریٹ کرتی ہے جس سے یہ تیز رفتار میں اڑان بھرتا ہے۔ یہ الیکٹرک موٹر 90 فیصد انرجی موثر ہے اور بالکل بھی آلودی نہیں پھیلاتا۔

Tags: