Type to search

اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی پی ایل دونوں میں کھیلنا چاہتے ہیں روہت شرما

اسپورٹس ڈسک،14جون(بھاشا) ہندوستان کے محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ اور انڈین پریمیر لیگ دونوں میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس طرح کا امکان ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دونوں میں سے ایک ٹورنامنٹ کا ہی انعقاد ہوپائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں اس اکتوبر۔ نومبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مستقبل کو لیکر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، جبکہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

اس طرح کی قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اس ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔ روہت نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے انسٹاگرام چیٹ کیا۔ اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس سال کسے ترجیح دیں گے تو انہوں نے دونوں میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

روہت آئی پی ایل میں چار بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز کی قیادت کر تے ہیں۔ اس اسٹار اوپنر نے کہا کہ جب ہندوستانی ٹیم اس سال جب آسٹریلیا کا دورہ کرئے گی تو گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیلنا چیلینج سے بھرا ہوگا۔
ہندوستان کو آسٹریلیا دورے پر 4ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے، جسکا پہلا میچ 3 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like