Type to search

اسپورٹس

ہندوستان کے ڈیوس کپ کپتان بنے رہیں گے روہت راج پال، پیس بھی ٹیم میں برقرار

اسپورٹس ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کروشیا کے خلاف اگلے مہینے ہونے والےمقابلے کے لیے منتخب کی گئی چھ رکنی ٹیم میں روہت راج پال ہندوستان کے غیر کھلاڑی ڈیوس کپ کپتان بنے رہیں گے جبکہ تجربہ کار لینڈر پیس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن نے راج پال کو 2020 سیزن میں ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کو کہا ہے۔ راج پال کو پچھلے سال تب ٹیم کی کہتانی سونپی گئی تھی جب ملک کے اعلی کھلاڑیوں اور تب کے کپتان مہیش بھوپتی نے نومبر میں پاکستان کا سفر کرنے انکار کردیا تھا۔

ہندوستان کو چھ اور سات مارچ کو ہونے والے اپنے اگلے مقابلے کے لیے کروشیا جانا ہے۔ راج پال ڈی ایل ٹی کے چیئرمین بھی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو اسکی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، مجھے اطلاع کیا گیا ہے کہ میں 2020 سیزن کے لیے کپتان برقرار رہوں گا۔ میں اعزاز محسوس کررہا ہوں کہ اے آئی ٹی اے نے مجھ پر بھروسہ دیکھایا ہے۔

Tags:

You Might also Like