Type to search

اسپورٹس

ٹینس: بوپننا-کولہوف کی جوڑی نے جیتا قطر اوپن

اسپورٹس ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے تجربہ کار ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور نیدرلینڈ کے ویسلے کولہوف کے ساتھ ملکر جمعہ کو 1،465،260 امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ تیسری سیڈ بوپنا اور کولہوف کی جوڑی نے فائنل میں یوک بامبریج اور سینٹیاگو گونزالیز کی جوڑی کو 3-6, 6-2, 10-6 کو ہارا کر سال کا پہلا خطاب جیتا۔
اس خطابی جیت سے بوپنا اور کولہوف کی جوڑی کو 250 اے ٹی پی پوائنٹ ملے اور ساتھ ہی 76, 870 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی۔ بوپنا اور کولہوف کی جوڑی نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں دوسری سیڈ ہنری کونٹینن اور فرانسکو کی جوڑی کو 7-5, 6-2 سے ہراکر فائنل میں داخل ہوئے۔ لیوک بامبریج اور سینٹیاگو گونزالیز کی جوڑی نے سیمی فائنل میں ڈنمارک اور جرمنی کی جوڑی کو 2-6, 6-2, 10-4 سے ہرا کر فائنل میں داخل ہوئے تھے۔

Tags:

You Might also Like