Type to search

اسپورٹس

روہن بوپنا اور ڈینس شاپوالوف کی جوڑی اٹالین اون سے باہر

اسپورٹس ڈسک،19ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے روہن بوپنا اور کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف کی جوڑی اٹالین اوپن ٹینس کے مینس ڈبلز کوارٹر فائنل میں فرانس کے جریمی چارڈی اور فیبریس مارٹن سے ہار کر باہر ہوگئے۔

دونوں کو 6-4, 5-7, 7-10 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بوپنا اور ڈینس شاپوالوف نے دوسرے دور میں ٹاپ سیڈ جوآن سیبسٹین کیبل اور کولمبیا کے رابرٹ کو شکست دی تھی۔ بوپنا اور ڈینس امریکی اوپن کے کوارٹر فائنل میں بھی ہار گئے تھے۔

وہی ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور اسپین کے رافیل نڈال نے اٹالین اوپن کے مینس سنگلز کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جوکووچ نے جمعہ کے روز فلپ کرجینووچ کو سیدھے سیٹوں میں 7-6 (7), 6-3 سے شکست دے کر لگاتار 14ویں بار اس ٹورنامنٹ کے آخری 8 میں داخل ہوئے۔

Tags:

You Might also Like