Type to search

اسپورٹس

راجرس کپ: سرینا ولیمز نے نومی اوساکا کو ہرایا، سیمی فائنل میں بنائی جگہ

مونٹریال/10اگسٹ(ایجنسی) امریکہ کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے راجرس کپ کے خواتین سنگلز کیٹیگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے- ولیمز نے جمعہ کی رات شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی نوامی اوساکا کو سیدھے سیٹوں میں 4-6، 3-6 سے شکست دی- پورے میچ میں ولیمز کا کھیل شاندار رہا اور اوساکا ایک بار انکی سرویس بریک نہیں کرپائی – سیمی فائنل میں ولیمز کا مقابلہ میری بوزکووا سے ہوگا-

اس ہار کے باوجود اوساکا ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں پہلے مقام پر بنی رہے گی- دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بچے ہوئے اس میچ کے دوران تیز ہوائیں چل رہی تھی- لیکن ولیمز نے اپنے کھیل کی سطح گرنے نہیں دیا- یہ سیرینا کی پچھلے سال یو ایس اوپن کے فائنل کے بعد پہلا مقابلہ تھا-

Tags: