Type to search

اسپورٹس

رابن اتھپا بالکنی سے کود کر کرنا چاہتے تھے خودکشی، بتائی ڈپریشن کی کہانی

Robin-uthappa-depression

اسپورٹس ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن رہے رابن اتھپا نے بتایا کہ اپنے کیریئر میں وہ دو سال تک تناؤ اور خودکشی کے خیالوں سے لڑتے رہے، کرکٹ ہی ایک واحد وجہ تھی جس نے انہیں بالکنی سے کودنے سے روکا۔ ہندوستان کے لیے 46 ونڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے رابن اتھپا کو اس سال آئی پی ایل میں راجستھان رائلس نے تین کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے آئی پی ایل ملتوی کردیا گیا ہے۔

رابن اتھپا نے رائل راجستھان فاؤنڈیشن کے لائیو سیشن ، مائنڈ، باڈی اینڈ سول، میں کہا، مجھے یاد ہے 2009 سے 2011 کے درمیان یہ لگاتار ہورہا تھا اور مجھے روز اسکا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میں اس وقت کرکٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا تھا۔ انہوں نے کہا، میں سوچتا تھا کہ اس دن کیسے رہونگا، اور اگلا دن کیسا ہوگا میری زندگی میں کیا ہورہا ہے اور میں کس سمت میں آگے جارہا ہوں۔ کرکٹ نے ان باتوں کو میرے ذہن سے نکالا۔ میچ سے الگ دنوں یا آف سیزن میں بڑی مشکل ہوتی تھی۔

رابن اتھپا نے کہا، میں ان دنوں میں ادھر ادھر بیٹھ کر یہی سوچتا رہتا تھا کہ میں دوڑ کر جاؤ اور بالکنی سے کود جاؤں، لیکن کسی چیز نے مجھے روکے رکھا، رابن اتھپا نے کہا کہ اس وقت انہوں نے ڈائری لکھنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا، میں نے انسان کے طور پر خود کو سمجھانے کا عمل شروع کیا ، اسکے بعد باہری مدد لی تاکہ اپنی زندگی میں بدلاؤ لا سکوں۔