Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتو شیوپوری برتھ ڈے اسپیشل: لال دوپٹے والی گانے سے مشہور اداکارہ

ریتو شیوپوری

فلمی ڈسک،22 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کی دہائی کا گانا ‘لال دوپٹے والی’ تو آپ کو یاد ہوگا۔ یہ گانا چنکی پانڈے اور اداکارہ ریتو شیوپوری پر فلمایا گیا تھا- فلم کا نام تھا آنکھں- آج اداکارہ شیوپوری اپنی سالگرہ منارہی ہے-

90 کی دہائی میں کئی خوبصورت حسیناؤں نے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی اور فینس کو اپنی اداؤں کا دیوانہ بھی بنایا تھا۔ اس فہرست میں اداکارہ ریتو کا نام بھی شامل ہے۔

ریتو نے اس وقت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ انکی چمک پھیکی پڑ گئی اور فلموں سے دور ہو گئی-

ریتو نے فلم آنکھیں کے بعد کئی فلموں میں نظر آئی جن میں ہم سب چور ہے، آر یا پار، بھائی بھائی، حد کردی آپ نے جیسی فلمیں شامل ہے-

حالانکہ ان فلموں میں ریتو سپورٹنگ رول میں ہی نظر آئی، کچھ سالوں تک فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کے بعد سال 2006 میں ریتو شیوپوری نے بالی ووڈ چھوڑ دیا، جسکے بعد وہ شادی شدہ زندگی میں مصروف ہوگئی-

اداکارہ ریتو شیوپوری کی پیدائش 22 جنوری 1975 کو ممبئی میں ہوئی- وہ ایک ماڈل ، اداکارہ اور جیولری ڈیزائنر ہے- انہوں نے ہندی کے علاوہ کنڑ فلموں میں بھی کام کیا- انہیں فلم آنکھیں کے لیے جانا جاتا ہے-

انکے والدہ مشہور ایکٹر اوم شیوپوری اور والدہ اداکارہ سدھا شیوپوری (کیونکہ ساس کبھی بہو تھی کی با) ہے- انکا ایک بھائی وینیت شیوپوری ہے- انہوں نے ہری وینکٹ سے شادی کی- انکا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں-

ریتو نے بالی ووڈ میں چنندہ فلموں میں ہی کام کیا تھا۔ لیکن لوگ انکی خوبصورتی کے قائل ہوگئے تھے۔ حالانکہ آج بھی ریتو اتنی ہی خوبصورت اور گلیمرس لگتی ہے جتنا پہلے لگا کرتی تھی۔ انہوں نے شادی کے بعد ایکٹینگ کو الوداع کہے دیا تھا۔ حالانکہ قریب 10 سال بعد انہوں نے 24 سیزن 2 سے زبردست واپسی کی اور فینس کو اپنی ایکٹینگ کا دیوانہ بنا دیا تھا۔

انکی ڈیبیو فلم آنکھیں تھی اور قریب دس سال بعد ٹی وی پر انکا ڈیبیو شو 24 سیزن 2 سے ہوا-

ریتو نے سال 1993 میں آئی ایکشن کامیڈی فلم آنکھیں میں گویندا، چنکی پانڈے کے ساتھ کام کیا، یہ انکی ڈیبیو فلم تھی- اس فلم کو ڈیویڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ فلم اس وقت کی بلاک بسٹر رہی-

ریتو شیوپوری نے سال 1995 میں آئی ایکشن فلم ہم سب چور میں کام کیا- فلم میں دھرمیندر، جیتندر جیسے فنکاروں نے کام کیا تھا-

ریتو شیوپوری نے سال 1995 میں آئی فلم راک ڈانسر میں کام کیا اور سال 1997 میں آئی مسٹری کرائم تھریلر فلم آر یا پار میں نظر آئی، فلم میں جیکی شراف، ریتو شیوپوری، پریش راول، دیپا ساہی جیسے اسٹارس نے کام کیا تھا-

سال 1997 میں انہوں نے فلم بھائی بھائی اور تیلگو ڈرامہ فلم دونگاتا میں کام کیا- فلم میں جگپتی بابو، سودریہ اور ریتو نے اہم رول ادا کیا تھا-

ریتو شیوپوری نے سال 1999 میں کنڑ مسٹری تھریلر فلم “زیڈ” میں کام کیا، فلم میں ریتو کے علاوہ پرکاش راج، پریما لیڈ رول میں تھے-

سال 1999 میں انہوں نے فلم کالا سمراجیا اور سال 2000 میں گویندا اور رانی مکھرجی کی کامیڈی فلم حد کردی آپ نے میں کام کیا- اسی سال وہ فلم گلیمر گرل میں نظر آئی-
سال 2001 میں آئی ڈرامہ فلم لجا میں کام کیا، فلم میں منیشا کوئرالا ، مادھوری دکشت ، اجے دوگن جیسے اسٹار نے کام کیا تھا-
سال 2002 میں ریتو نے کرشمہ اور شاہ رخ خان کی فلم شکتی: دی پاور میں اداکاری کی- اور سال 2005 میں آئی فلم اعلان ، دبئی ریٹرن، اور سال 2006 میں پنجابی فلم اک جند اک جان میں اداکاری کی-

ریتو شیوپوری نے فلموں کے علاوہ ٹی وی دنیا میں بھی ہاتھ آزمایا سال 2016 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو 24 میں ڈاکٹر سنی کے رول میں نظر آئی،

اور سال 2017 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو اس پیار کو کیا نام میں دوں میں انہوں نے منفی رول پلے کیا، اور سال 2019 میں اسٹار پلس کے شو نظر میں شالکا کا کردار نبھایا تو وہیں سال 2019 میں کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو وش میں ردرما کے کردار میں نظر آئی-