Type to search

ٹی وی اور فلم

کرشنا شراف نے کھلے آسمان کے نیچے بوائے فرینڈ سے کیا محبت کا اظہار

فلمی ڈسک،2مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیکی شراف کی بیٹی اور ٹائیگرشراف کی بہن کرشنا شراف اکثر اپنے تعلقات کو لیکر بحث میں رہتی ہے۔ وہ اپنے پیار کا اظہار کھل کر دنیا کے سامنے کرنا پسند کرتی ہے۔ ایک بار پھر سے کرشنا نے انسٹاگرام پر رومانٹک تصویر شیئر کے تہلکہ مچا دیا ہے۔

کرشنا شراف پچھلے ایک سال سے باسکٹ بال کھلاڑی ایبن ہیمس کے ساتھ تعلقات میں ہے اور اکثر اپنی رومانٹک تصویریں شیئر کرتی رہتی نظر آتی ہے۔ کرشنا شراف اور انکے بوائے فرینڈ ایبن کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے۔ کھلے آسمان کے نیچے کرشنا شراف اور ایبن ایک دوسرے کے ساتھ رومانٹک وقت انجوائے کرتے دیکھے۔

 

View this post on Instagram

 

♾️

A post shared by Krishna Shroff (@kishushroff) on

 

کرشنا شراف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو آپ کو لگے گا کہ وہ کافی کھلے خیالات کی ہے اور اپنے جذبات شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوتی۔ کرشنا شراف اور ایبن کی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ پہلی ملاقات میں دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔ اسکے بعد انکا پیار پروان چڑھنے لگا۔ آپ کو بتادیں کہ پچھلے دنوں ہی میڈیا میں کرشنا شراف اور ایبن ہمس کی بریک اپ کی خبریں سامنے آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like