Type to search

ٹی وی اور فلم

شرما جی نمکین : رشی کپور کی آخری فلم کا فرسٹ لک جاری

شرما جی نمکین

لمی ڈسک،5 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے سال اس دنیا کو الوداع کہے چکے بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر رشی کپور کی آخری فلم شرما جی نمکین کا فرسٹ لک انکی سالگرہ کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔

رشی کپور کا جب دیہانت ہوا تو اس فلم کا کافی حصہ شوٹ کرچکے تھے۔ فینس کو انکی اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن کورونا کی وجہ سے فلم میں دیری ہوئی۔

 بتادیں کہ فلم کو ہیتش بھاٹیہ ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ فلم کو رتیش سدھوانی ، فرحان اختر، ہنی ترہن، ابھیشک چوبے  پروڈیوس کررہے ہیں۔

فرحان اختر نے ٹیوٹر پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، ہمیں ایک بہت ہی خاص فلم کا پوسٹر پیش کرنے پر فخر ہے۔

 

 

ان پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے ، میکرز نے کیپشن میں لکھا ، ‘ہمیں ایک بہت ہی خاص فلم’ شرماجی نمکین ‘کا پوسٹر پیش کرتے پر ہوئے فخر ہورہا ہے۔
جس میں ہندی فلم انڈسٹری میں سب سے مشہور اداکاراوں میں سے ایک رشی کپور ہیں۔
جنکے شاندار کیریئر کو ہم ہمیشہ قدر کر رکھا جائے گا۔ انہوں نے آگے لکھا، انکے پیاد ، اعزاز اور یاد کے طور پر انکے لاکھوں فینس کو تحفہ کے طور پر آخری فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ کینسر کی وجہ سے رشی کپور کا دیہانت سال 2020 میں ہوا تھا۔ وہ آخری بار سسپنس تھریلر فلم باڈی میں اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ سوبھیتا دھولی پالا کے ساتھ نظر آئے تھے۔

شرما جی نمکین کے فرسٹ لک میں سردی کا موسم نظر آرہا ہے۔ پہلے پوسٹر میں رشی کپور جرسی پہنے ، گلے میں مفلر ڈالے نظر آرہے ہیں۔ رشی کپور کے ہاتھ میں سوٹ کیس ہے۔

وہیں دوسرے پوسٹر میں اسی جگہ اور کپڑوں میں پریش راول نظر آرہے ہیں۔ دراصل رشی کپور کے دیہانت کے بعد پریش راول نے انکے حصہ کی باقی شوٹنگ مکمل کی۔

اس فلم سے ہتیش بھاٹیہ بطور ڈائریکٹر ڈیبیو کررہے ہیں۔ وہیں جوہی چاولہ بھی اس فلم میں اہم رول میں ہے۔
میکرس نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے ایک بیان جاری کرکے رشی کپور کو یاد کیا ہے۔ اس فلم کو پوری کرنے کے لیے پریش روال کا شکریہ ادا کیا۔

رشی کپور کے دیہانت کے بعد شوٹنگ پوری کرنے پر پریش راول نے کہا تھا ، انہوں نے یہ کام ایک ذمہ داری کے طور پر کیا تاکہ اسکے ذریعہ وہ مرحوم ایکٹر کو خراج تحسین پیش کرسکے۔

غور طلب ہے کہ پہلی بار رشی کپور نے سال 1973 میں ریلیز ہوئی فلم ‘بوبی’ میں نظر آئے تھے۔ پہلی ہی فلم میں انہوں نے اپنے حیرت انگیز کام سے کافی مشہور ہوگئے تھے۔ میرا نام جوکر کو انکی پہلی فلم مانی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like