Type to search

ٹی وی اور فلم

ریمی سین برتھ ڈے اسپیشل: ہٹ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ سے غائب

ریمی سین

فلمی ڈسک، 21 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اداکارہ ریمی سین ہنگامہ ، باغبان اور دھوم جیسی ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ بالی ووڈ سے دو سال سے غائب ہے۔ انہوں نے سال 2017 میں ایکٹینگ چھوڑ کر فلم سازی میں جانے کا فیصلہ لیا تھا۔ وہ آخری بار چھوٹے پردے پر باگ باس میں نظر آئی تھی۔

ریمی سین کا اصلی نام شوبھا مترا سین ہے۔ ریمی کی پیدائش 21 ستمبر 1981 کو کولکتہ میں ہوئی۔ ریمی سین نے بدیا بھارتی گرلز ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور یونیورسٹی آف کلکتہ سے کامرس میں گریجویشن مکمل کیا۔

انہوں نے بچپن میں ہی بنگالی فلم دامو میں کام کیا تھا۔  گریجویشن کے بعد وہ ممبئی آگئی۔ اور ماڈلنگ شروع کردی۔ ریمی سین نے اشتہارات کی دنیا میں خوب نام کمایا۔

ریمی سین کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں شاندار انٹری کی مگر گذرتے وقت کے ساتھ انکی چمک پھیکی پڑتی چلی گئی۔ ریمی سین کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ سال 2000 کے شروعات میں وہ کچھ فلموں میں نظر آئی۔ یہ فلمیں باکس آفس پر ہٹ بھی رہی۔ ان میں ذیادہ تر فلموں میں ریمی کے مقابلے اکشے کمار جیسے اسٹار تھے۔ ان فلموں میں انکی ایکٹینگ کو پسند کیا گیا۔

سال 2003 میں ہنگامہ فلم سے انہوں نے ہندی ڈیبیو کیا تھا یہ ایک کامیڈی فلم تھی۔ فلم میں اکشے کھننہ کے ساتھ انکی کیمسٹری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔

فلم ہنگامہ سے انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ پھر سلمان خان اور اکشے کمار جیسے بڑے اسٹارس کے ساتھ بھی فلمیں کی۔ وہ دھوم، گرم مسالہ، دیوانے ہوئے پاگل، پھر ہیرا پھیری، گول مال، جیسی فلموں میں نظر آئی۔ سال 2011 میں نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کے بعد وہ کسی بڑی فلم میں نظر نہیں آئی۔

پہلی بار سال 2016 میں بودھیا سنگھ فلم سے پروڈیوسر کے طور پر ہاتھ آزمایا، فلم کو سال 2015 کا بہترین چلڈرن فلم کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ریمی سین نے ہندی فلموں کے ساتھ بنگالی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا۔

ریمی سین نے سال 2017 میں بی جے پی میں شامل ہوئی۔ پھر دھیرے دھیرے وہ ایکٹینگ سے دور چلی گئی۔ ریمی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرتے کرتے بور ہوگئی تھی۔ اس لیے وہ ہدایتکاری اور فلم سازی میں جانا چاہتی ہے۔

ریمی سین سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہے اور اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#shoot#indian#less#jewellery#open#hair#smile#

A post shared by Subhamitra (Rimi Sen) (@subhamitra03) on

 

ریمی سین نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں ہنگامہ، باغبان، دھوم، گرم مسالہ، کیونکہ، دیوانے ہوئے پاگل، ہیرا پھیری، گول مال۔فن ان لمیٹیڈ، دھوم2، ہیٹرک، جونی غدار، دی تالی، سنکٹ سٹی، ہارن اوکے پلیز، تھینک کیو، شاگرد، جیسی ہندی فلموں میں کام کیا۔

ریمی سین نے سال 2000 میں بنگالی فلم پیرومیٹر ایک دن میں، سال 2001 میں تیلگو فلم ادی نا مودتی پریما لیکھا، سال 2002 میں تیلگو فلم نینو توڈو کاوالی، سال 2004 میں بنگالی فلم سجنی، اور سواپنر دن، تیلگو فلم اندریوادو جیسے فلموں میں بھی کام کیا۔

ریمی کو سال 2004 میں آنندلوک پرسکار ایوارڈ فلم ہنگامہ کے لیے بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ اور اسی فلم کے لیے پسندیدہ نئی ہیروئن کا اسٹارس سب سے ایوارڈ ملا۔

فلم بودھیا سنگھ کے لیے سال 2016 میں 63ویں نیشنل ایوارڈ، ریوڑ فلورنس انڈین فلم فیسٹیول اور ہوسٹن فلم فیسٹول کا بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔

Tags:

You Might also Like