Type to search

ٹی وی اور فلم

ریا سگو ساجد سمجی کی فلم شادی تو ہوکر رہے گی میں نظر آئیں گی

ریا سگو

فلمی ڈسک، 26 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری اپنی حیرت انگیز کہانیوں سے ہمیں خوش کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ الگ الگ طرح کے پلاٹس میں سے شادی کی رسمیں اور اس سے جڑے ڈرامہ والی فلمیں ہماری پسندیدہ ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhea Saggu (@merheasaggu)

 

کیا آپ بھی ایسی فلموں کا مزہ لینا نہیں لیتے؟ لیکن ہم اس بارے میں بات کیوں کررہے ہیں؟ ایسا اس لیے ہے کیونکہ مشہور اداکارہ ریا سگو نے شادی تو ہوکر رہے گی نامی ایک اور فلم سائن کی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhea Saggu (@merheasaggu)

 

اداکارہ پہلے سے ہی ہدایت کار دھیرج کمار کی بیہان کو لیکر بحث میں رہی ہے، اور اب انکے اس فلم کا بھی حصہ بننے کی خبر ملی ہے-

 

 

نام سے ہی اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ڈرامہ اور شادی کے راستے میں آنے والی مشکلوں پر مبنی ہے- اسکی ہدایت ساجد سمجی کریں گے، جو پہلے ہی کئی ہٹ پروجیکٹ پر کام کرچکے ہیں-

 

شادی تو ہوکر رہے گی ایک کمرشل ڈرامہ فلم ہے- ریا اس فلم میں نہ صرف ایکٹینگ کررہی ہیں، بلکہ اسے پروڈیوس بھی کریں گی- اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریا سگو کہتی ہے، میں اس فلم کا حصہ بن کر فخر محسوس کرتی ہوں-

 

 

یہ ایسی باصلاحیت اور تجربہ کار لوگوں کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا ایک شاندار موقع ہوگا- میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ آپ کو یہ فلم دیکھنے میں مزہ آئے گا-

 

اداکارہ ریا سگو کی بات کریں تو پنجاب سے آنے کے بعد انہوں نے ایک ماڈل کے طور پر اپنا سفر شروع کیا اور پھر اداکاری کا شوق پیدا کیا-

ریا اپنے کالج کے دنوں سے ہی کئی ہندوستانی اور بین الاقوامی شوٹنگ اور میوزک البمز کا حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی باضابطہ شروعات البم دل گوریئے سے کی، جو بہت کامیاب رہا۔ ریا کی دیگر آنے والی فلموں میں بیہان اور بلٹ ٹو بیلٹ شامل ہیں۔