Type to search

ٹی وی اور فلم

ریا چکروتی کا سوشانت سنگھ راجپوت سے افیئر کی خبروں پر آیا بیان

ریا چکرورتی

فلمی ڈسک،14اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار اور فلم سونالی کیبل کی اداکارہ ریا چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے افیئر کے چرچے لمبے وقت سے فضاؤں میں ہے۔

لیکن دونوں ہی اسٹارس نے کبھی خود ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ اس سے ایسی افواہوں کو اور زور ملا ۔ جس سے اداکار۔ اداکارہ کے عشق کے چرچے میڈیا کی سرخیاں بننے لگے۔

اسکے علاوہ دونوں ہی اسٹارس ایک دوسرے کے گھر کے باہر دییکھے گئے۔ اتنا ہی نہیں دونوں کی انسٹاگرام چیٹس یا فوٹوز بھی کچھ ایسا ہی اشارہ دیتی رہی ہے۔

خبریں تو یہ تھی کہ ریا چکرورتی اور سوشانت سنگھ لیو۔ان میں رہ رہے ہیں۔ لیکن کیا واقعی دونوں کے درمیان افیئر ہے۔ اس بارے میں خود اسٹار نے پہلی بار کھل کر اپنی بات رکھی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی نئی اسٹار ریا چکرورتی نے ای۔ٹائمز کے ساتھ انسٹاگرام لائیو چیٹ سیشن کیا تھا۔ اس سیشن میں ہی اداکارہ سے جب سوشانت سے افیئر کی خبروں کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا، نہ تو میں نے اور نہ ہی سوشانت نے کبھی اپنے تعلقات کی تصدیق کی ہے۔

 

اس لیے میڈیا میں جو خبریں چل رہی ہے وہ غلط ہے۔ میں آپ کو بتاد دو کہ میں اور سوشانت ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پچھلے 8 سالوں جانتے ہیں۔ ہماری دوسری ہر سال پکی ہورہی ہے۔

اتنا ہی نہیں بالی ووڈ اداکارہ نے اس دوران سوشانت کو صرف اپنا ویسا ہی دوست بتایا ہے جیسے باقی دوست ہے۔ انہوں نے کہا، میں اپنے سبھی دوستوں سے کافی پیار کرتی ہوں، میں کبھی اپنی دوستی کسی سے نہیں چھپائی ہے۔

میں جس سے بھی پیار کرتی ہوں کھل کر کرتی ہوں، پھر چاہے وہ لڑکے ہو یا لڑکیاں، جہاں تک سوشانت کی بات ہے تو وہ ایک شاندار انسان ہے۔ میرے اچھے دوست ہے۔ وہ بہت کیوٹ اور پرکشش ہے۔ لیکن مجھے یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ ہمارے بارے میں ایسی باتیں کیوں سوچتے ہیں۔

ریا چکرورتی نے تو اپنی طرف سے صاف کردیا ہے کہ انکے اور سوشانت کے درمیان کچھ نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ امید ہے کہ انکا افیئر کی خبروں پر اب بریک لگ پائےگا۔

کچھ ریا چکرورتی کے بارے میں

 ریا چکرورتی کی پیدائش 1 جولائی 1992 کو ہوئی۔ ریا چکرورتی ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئی۔انہوں نے اپنی تعلیم آرمی پبلک اسکول ، امبالا کینٹ سے حاصل کی۔ انہوں نے ایم ٹی وی انڈیا میں وی جے کی حیثیت سے شروعات کی۔

ریا نے اپنا ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز 2009 میں ایم ٹی وی انڈیاز ٹی وی ایس اسکوٹی ٹین دیوا سے کیا تھا۔ جہاں وہ پہلی رنر اپ تھیں۔ بعد میں ، انہوں نے ایم ٹی وی دہلی میں وی جے کے لیے آڈیشن دیا جس میں وہ سلیکٹ ہوئی۔ انہوں نے متعدد ایم ٹی وی شوز کی میزبانی کی ہے۔

انہوں نے اپنا فلمی کیریئر تلگو فلم تونیگا تونیگا سے کیا تھا۔ انہوں نے بالی ووڈ میں میرے ڈیڈ کی ماروتی کے ساتھ جسلین کے طور پر شروعات کی۔ سال 2014 میں سونالی کیبل کا کردار نبھایا۔ سال 2017 میں وہ وائی آر ایف کے بینک چور فلم میں دیکھائی دی۔ انہوں نے فلم ہاف گرل فرینڈ میں کیمیو بھی کیا۔

Tags:

You Might also Like