Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ریا چکرورتی کو جیل میں ہی رہنا ہوگا، ڈرگس معاملے میں نہیں ملی ضمانت

ریا چکرورتی جیل

فلمی ڈسک، 11سمتبر (ذرائع) سوشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ڈرگس کنکشن کے الزامات کو لیکر گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت نہیں ملی ہے۔ فی الحال انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ بتادیں کہ اس معاملے میں ریا کو ڈرگس خرید کے الزامات میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منگل کو گرفتار کیا تھا۔ ممبئی کی کورٹ نے معاملے میں گرفتار ریا کے بھائی شویک چکرورتی کی ضمانت درخواست بھی خارج کردی ہے۔

آج انسداد منشیات اسکواڈ کی ایک خصوصی عدالت نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار بالی ووڈ اداکارہ اور سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شیوک چکرورتی سمیت جملہ 6 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت میں این سی بی کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریا چکرورتی نے نہ صرف منشیات کا استعمال کیا بلکہ وہ منشیات کی فروخت ، حمل و نقل میں بھی ملوث تھی ، منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک جس کی وجہ سے اس کی ضمانت منظور نہیں کی جانی چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ بادی النظرمیں ملزمین کے خلاف شواہد موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔عدالت کل سماعت کو ملتوی کرنے کے بعد آج جمعہ کو جج جی۔این۔گؤرو نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد اپنے فیصلے میں اس کیس سے جڑے اور سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں منشیات کے زاویے سے تحقیقات کے بعد گرفتار کیے گئے ریا اور اس کے بھائی شوک کے علاوہ دیپش ساونت ، سیموئیل مرندڈا اور دو مبینہ منشیات فروش زید ولاترا اور باسط پریہار کو ضمانت سے انکار کردیا گیا۔

Tags:

You Might also Like