Type to search

ٹی وی اور فلم

اب سورو گنگولی پر بن سکتی ہے بائیوپک

سورو گنگولی

فلمی ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)بالی ووڈ میں اسپورٹس کھلاڑیوں میں بائیوپک بنانے کا دور چل رہا ہے۔ اظہر الدین، کپل دیو، پر فلم بن چکی ہے۔ کپل دیو کی فلم ریلیز ہونے والی ہے، ایسے میں اب سورو گنگولی پر بائیوپک کی بات چل رہی ہے۔
گذشتہ دنوں سے کرکٹر سورو گنگولی کی بائیوپک سرخیوں میں ہے۔ یہ بھی بحث تھی کہ انکے رول میں ریتیک روشن دیکھائی دیں گے۔ خبر تھی کہ کرن جوہر اس فلم کو پرڈیوس کریں گے۔ اب سابق ہندوستانی کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی کی زندگی پربائیوپک بن سکتی ہے۔ بالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر سابق کپتان گنگولی کی زندگی پر فلم بنا سکتے ہیں۔

حالانکہ فلم فیئر کی رپورٹ کی مانیں تو یہ سچ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھرما پروڈکشن ایسے کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کررہا ہے۔ بتادیں کہ ریتیک روشن کو آخری بار فلم وار میں دیکھا گیا تھا۔ انکے فینس کو انکی اگلی فلم کا انتظار ہے۔ خبریں یہ بھی تھی کہ ریتیک روشن ستے پے ستہ کے ریمیک میں امیتابھ بچن کا رول پلے کریں گے۔ حالانکہ اس پر بھی کوئی آفیشل اناؤنسمنٹ نہیں آیا ہے۔
ویسے ریتیک جب تک کیمرا کے سامنے نہیں ہے وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کا دل جیت رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ ڈببو رتنانی کے کیلنڈر پر نظر آئے تھے۔ وہ انسٹاگرام پر کئی دلچسپ پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ٹیچر کے خلاف غصہ نکالا تھا۔ رپورٹس کی مانیں تو اس ٹیچر نے ایک بچے کے ہکلانے پر اسے ذلیل کیا تھا۔ بتادیں کہ ریتیک بھی بچپن میں ہلکاتے تھے۔

Tags:

You Might also Like