Type to search

ٹی وی اور فلم

رینوکا شاہانے نے ٹی وی اداکارہ نوپور النکار کے لیے مانگی مالی مدد

ٹی وی ڈسک،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رینوکا شاہانے نے ٹیلی ویژن اداکارہ نوپور النکار کو لیکر فیس بک پر ایک پوسٹ لکھاہے۔ رینوکا شاہانے نے بتایا کہ ٹیلی ویژن سیریل دیا باتی اور ہم، اور ، اس پیار کو کیا نام دو، میں کام کرچکی نوپور النکار مالی بحران کے دور سے گذر رہی ہے۔ رینوکا شاہانے نے بتایا کہ نوپور النکار کا پیسہ پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کو آپریٹیو (پی ایم سی) بینک کے گھوٹالے کی وجہ سے پھنس گیا ہے۔ جبکہ انکی بیمار ماں کے لیے پیسے کی ضرورت ہے۔ رینوکاشاہانے کی یہ پوسٹ خوب وائرل ہورہی ہے۔

 

رینوکاشاہانے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر نوپور النکار کو لیکر لکھا ہے، میری بہت ہی پیاری دوست اور اداکارہ نوپور النکار ان دنوں مالی پریشانیوں کا سامنا کررہی ہے کیونکہ بدقسمتی سے انکا سارا پیسہ پی ایم سی بینک میں پھنس گیا ہے اور انہوں نے اپنے گراہکوں کو بیچ سمندر میں چھور دیا۔ نوپور اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ جسکے لیے وہ اپنی ایکٹینگ اور متبادل تھراپی کے ذریعہ پیسے کما رہی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند پڑا ہے۔ انکی ماں کو ہاسپٹل میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ میں انکی ماں کے اکاؤنٹ تفصیلات شیئر کررہی ہوں، آپ سے جو بھی ہوسکے مدد کریں۔ میرا بھروسہ کریں کہ جب تک ضرورت نہیں ہوگی نوپور کسی سے مدد نہیں مانگیں گی، لیکن حالات ایسے ہوگئے ہیں۔ شکریہ۔

 

رینوکا شاہانے کی فیس بک پوسٹ پر نوپور النکار نے کمنٹ کیا ہے اور انکے اس قدم کے لیے انہیں ایجنل بھی بتایا ہے۔