Type to search

آٹو موبائل

رینالٹ زوئی ای وی الیکٹرک کار ہندوستان میں آٹو ایکسپو میں ہوگی پیش

رینالٹ زوئی ای وی

آٹو ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رینالٹ ہندوستانی بازار میں الیکٹرک کار زوئی ای وی لانے کی تیاری کررہی ہے- اسے فروری میں گیرٹر نوئیڈا میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں پیش کیا جائے گا، فی الحال کمپنی رینالٹ زوئی ای وی کی ٹیسٹینگ کررہا ہے- اسے ہندوستان کی کنڈیشن، خاص کر یہاں کے کلائمٹ (آب و ہوا) کے حساب سے مناسب بنانے کے لیے تبدیلی کی جارہی ہے- اسکے علاوہ ہندوستان میں اسکی رینج بھی چیک کی جارہی ہے-

رینالٹ کی اس الیکٹرک کار میں ترمیم کی بات کریں تو کمپنی بیٹری کے نیچے کچھ بدلاؤ کرئے گی- جس سے اسے فیزیکل ڈیمیج سے اضافی تحفظ دیا جاسکے- یہاں سڑکوں پر الگ الگ سائز کے اسپیڈ بریکر سمیت دیگر حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اضافی تحفظ ضروری مانا جارہا ہے- اسکے علاوہ ہندوستان کے حساب سے کار میں کچھ اور تبدیلی ہوگی-

ہندوستانی بازار میں شروعات میں آنے والی رینالٹ کی زوئی ای وی کے کچھ پارٹس ہندوستان میں اسمبل کیے جانے کی امید ہے- اس الیکٹرک کار میں 90 ایچ پی پاور والا الیکٹرک موٹر اور 41 کے ڈبلیو ایچ بیٹری دی جاسکتی ہے- ایک بار فل چارج ہونے پر اسکی رینج 350-300 کلومیٹر تک رہنے کی امید ہے-

کار 1-2020 میں لانچ ہوسکتی ہے- اسکی قیمت قریب 16-14 لاکھ روپے رہنے کی امید ہے-

Tags:

You Might also Like