Type to search

آٹو موبائل

رینالٹ ٹرائبر 7 سیٹر کار ہوئی لانچ، قیمت 5 لاکھ سے بھی کم

رینالٹ ٹرائبر

نئی دہلی/29اگسٹ (ایجنسی) رینالٹ نے چہارشنبہ کے روز ہندوستانی آٹو مارکٹ میں اپنی مقبول ایم پی وی کار رینالٹ ٹرائبر کو لانچ کردیا ہے- کار کو 5 لاکھ روپے سے بھی کم کے ایکس شورم قیمت پر بازار میں لانچ کیا گیا ہے- کفایتی ایم پی وی کے بازار میں آنے پر اسکے کار شائقین کے درمیان تیزی سے مقبولیت ہونے کی امید کی جارہی ہے-

لانچینگ کے دوران کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ رینالٹ سال 2022 تک انڈین مارکٹ میں دو اور کاریں لانچ کرنے کی پلاننگ کررہی ہے- ان میں سے ایک کار الیکٹرک ہوگی- کمپنی کی طرف سے الیکٹرک وہیکل کا کوڈ نام ایچ بی سی بتایا گیا-

رینالٹ ٹرائبر کو کمپنی کی طرف سے چار ویرینٹ آر ایکس ای/ آر ایکس ایل/ آر ایکس ٹی، اور آر ایکس زیڈ ویرینٹ میں لانچ کیا گیا ہے- ان ماڈلس کا ایکس شوروم قیمت 4٫95 لاکھ روپے سے شروع ہوکر 6٫49 لاکھ روپے تک ہے- کار میں ایک لیٹر کا انجن دیا گیا ہے- کمپنی کی طرف سے ابھی پیٹرول انجن ہی بازار میں اتارا گیا ہے- کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ ہندوستانی بازار میں 75 فیصدی کاریں 4 میٹر سے کم لمبائی کی ہے-

Tags: