Type to search

آٹو موبائل

رینالٹ کیوڈ بی ایس 6 ہوئی لانچ، قیمت 2.92 لاکھ سے شروع

آٹو ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رینالٹ نے اپنی مقبول چھوٹی کار کیوڈ کا بی ایس 6 ماڈل لانچ کردیا – رینالٹ کیوڈ بی ایس 6 کی شروعاتی قیمت 2.92 لاکھ روپے ہے- بی ایس 6 میں اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اب اس کار کی قیمت 9 ہزار روپے بڑھ گئی ہے- رینالٹ کیوڈ کے فیسلفٹ ماڈل کو پچھلے سال اکتوبر میں 2.83 لاکھ روپے کی شروعاتی قیمت میں لانچ کیا گیا تھا-

رینالٹ کیوڈ دو پیٹرول انجن آپشن (0.8 لیٹر، 1.0 لیٹر) اور 12 ویرینٹ میں آتی ہے- اپ ڈیٹ کیوڈ کے سبھی ویرینٹ کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے- 0.8 لیٹر انجن والے ماڈل کی قیمت اب 2.92 لاکھ سے 4.22 لاکھ روپے ہے- وہیں ، بی ایس 4 ورژن میں 4.33 لاکھ سے 4.70 لاکھ روپے کے درمیان تھی-

1.0 لیٹر انجن کے ساتھ آنے والے کیوڈ کے کلیمبر ویرینٹ کی قیمت اب 4.63 لاکھ سے 5.01 لاکھ روپے ہوگئی ہے- بی ایس 4 ورژن والی کلیمبر کی قیمت 5.54 لاکھ سے 4.92 لاکھ روپے کے درمیان تھی-

اپ ڈیٹ کیوڈ میں پہلے والے انجن ہی دیئے گئے ہیں- جو اب اپریل سے لاگو ہونے بی ایس 6 ایمین نارمس کے مطابق ہے- ان دونوں انجن کے آوٹ پٹ میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوا ہے- 0.8 لیٹر ، 0 سلنڈر پیٹرول انجن 54 ایچ پی کا پاور 72 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- وہیں دوسرا 1.0 لیٹر، 3 سلنڈر پیٹرول انجن 68 ایچ پی کا پاور اور 91 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- 0.8 لیٹر والے انجن کے ساتھ صرف 5 اسپیڈ مینول اور 1.0 لیٹر والے انجن کے ساتھ 5 اسپیڈ مینول اور 5اسپیڈ اے ایم ٹی گیئر باکس کے آپشن ہے-

Tags:

You Might also Like