Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو میں رینالٹ ہندوستان لا رہی ہے پہلی الیکٹرک کار، سنگل چارج میں چلے گی 271 کلومیٹر

آٹو ڈسک،3فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رینالٹ انڈیا جلد ہی اپنی پہلی الیکٹرک کار سے پردہ اٹھانے جارہی ہے۔ رینالٹ کی یہ انٹری لیول الیکٹرک کار ہوگی۔ رینالٹ نے آفیشل طور پر پہلی بار اسکا ٹیزر جاری کیا۔ رینالٹ کی یہ الیکٹرک کار انٹری لیول ہیچ بیک کیوڈ پر بیسڈ ہوگی۔ کمپنی اسے رینالٹ سٹی کے۔زیڈ ای کے نام سے لانچ کرسکتی ہے۔ رینالٹ نے اپنی اس الیکٹرک کار کا کانسپٹ ورژن 2018 کے پیرس موٹر شو میں شوکیس کیا تھا۔ وہیں کئی بار اس کار کو چین میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا ۔ اس جاری ایمیشن گاڑی کو پچھلے سال ستمبر میں 2019 کے چین کے موٹر شو میں بھی شو کیس کیا گیا تھا۔

فرنچ کار ساز کمپنی رینالٹ اپنی انٹری لیول چھوٹی الیکٹرک کار کو آٹو ایکسپو 2020 کے پہلے دن 5 فبروری کو پیش کرے گی۔ حالانکہ عام لوگوں کے لیے یہ موٹر شو 7 فبروری کو کھلے گا۔ رینالٹ کے۔زیڈ ای کا ڈیزائن کیوڈ سے ملتا جھلتا ہے۔ اس کار کی تعیمر رینالٹ کے چینی پارٹنر ڈونگ فینگ موٹرس کرئے گی۔ کیوڈ کے الیکٹرک ورژن کے پروڈکشن ریڈی ورژن کو اپریل 2019 میں شنگھائی موٹر شو میں پہلی بار پیش کیا گیا تھا۔

رینالٹ کی یہ نئی الیکٹرک کار کے۔زیڈ ای کانسپٹ پر مبنی ہے۔ رینالٹ نے اس کار کو ڈونگ فینگ موٹرس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ چینی کی ڈونگ فینگ موٹرس کی سالانہ پیداوار صلاحیت ایک لاکھ 20 ہزار یونٹ بنانے کی ہے۔ اسے ای جی ڈی نیو انرجی آٹو میوٹیو کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ نسان اور ڈونگ فینگ موٹرس کے درمیان کا مشترکہ منصوبہ ہے، جو بڑے پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی اور تعمیر کے لیے بنایا گیا ہے۔

کیوڈ کے الیکٹرک ورژن میں ریئر ویو کیمرہ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ریئر اے سی وینٹز، آٹو میٹک اے سی جیسے پریمیم فیچرس ہونے کی امید ہے۔ وہیں اس میں بمپر بھی نیا ہوگا اور باڈی ڈیزائن ریگولر کیوڈ سے الگ ہوگا۔ اس کار کو پانچ الگ الگ ٹرمس میں فروخت کیا جاتا ہے اور چین میں اسکی قیمت 61،800 یوآن (6.36 لاکھ روپے) اور 71،800 یوآن (تقریبا 7. 7.40 لاکھ روپے) کے درمیان ہے۔

Tags:

You Might also Like