Type to search

ٹی وی اور فلم

کیا یاد ہے آپ کو 90 کے دہائی کا چندر کانتا سیریل

ٹی وی ڈسک،17مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج جو یہ خبر پڑھیں گے انہیں انکا بچپن یاد آجائے گا اور اپنے بچوں کو اس کے بارے میں بتائیں گے۔ آئے ہم آپ کو 90 کے دہائی میں لے چلتے ہیں۔ کیا آپ کو یاد ہے ٹی وی شو چندر کانتا ہے ؟ حیرت انگیز اور جادوئی اور عجبوں کی یہ داستاں 1994 سے 1996 کے درمیان دوردرشن پر آنے والی اس سیریل کی تو بات ہی کچھ اور تھی۔ 90 کے اس دہائی کی طرف موڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ بچھن بہت یاد آتا ہے۔ اس بچپن کی ایک اچھی یاد چندرکانتا کے طور بہت سے لوگوں نےمحفوظ رکھی ہے۔ چندر کانتا کی کہانی یہ مانا ہے پرانی،،،، ٹی وی پر جیسے ہی یہ گانا بجتا ، لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتے، اسکے کچھ یادگار ہمیشہ کے لیے یادگار ہوگئے۔

ایکٹر شہباز خان نے نیرجا گلری کی چندر کانتا میں کنور وکرم سنگھ کا کردار نبھایا تھا۔ اس کردار کو شہباز نے اپنی ایکٹینگ سے ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔  کنور وریندر وکرم سنگھ کی بات ہو اور راجکماری چندر کانتا کا ذکر بھی نہ ہو، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، چندر کانتا نام کی دیوکی نندن کھتری کی کتاب پر بنے اسی نام کے شو میں اداکارہ شیکھا سوروپ نے یہ یادگار کردار نبھایا تھا۔ اس کردار پر 2017 میں ایک اور شو بنا تھا لیکن شیکھا کی اداکاری کے برابر نہیں تھا۔

یوککو ۔۔۔۔ہر بات کے بعد جب کررور سنگھ یہ لفظ بولتا تھا مانیں ایک عجیب سی لہر جسم میں دوڑ جاتی تھی۔ اس ایک لفظ اور کررور سنگھ کے کردار کو ایسی مقبولیت ملی ک یہ آج بھی لوگوں کے دل و دماغ میں بسا ہوا ہے۔ اس یادگار کردار کو نبھایا تھا مشہور ایکٹر اکھلیندر مشرا نے،اکھلیندر مشرا آج بھی ایکٹینگ میں مصروف ہے اور ٹی وی کی دنیا میں بہت نام کما رہے ہیں۔
ر چونار گڑھ کے راجا شیو دت آپ کو یاد ہے؟ اس کردار کا مقبول ایکٹر پنکج دھیر نے نبھایا تھا، جو فلموں میں بھی اپنی ایکٹینگ کرتے ہیں۔ پنکج دھیر نے مہابھارت میں کرن جیسا زبردست رول نبھایا تھا۔

شیو دت کا بدری ناتھ یاد ہے آپ کو؟ اس کردار کو ایکٹر عرفان خان نے نبھایا تھا۔ جو آج بالی ووڈ کے ٹاپ اسٹارس میں مشہور ہے۔ عرفان نے چندرکانتا میں بدری ناتھ کے علاوہ انہوں نے اسکے جڑواں بھائی سوم ناتھ کا بھی کردار نبھایا ۔ بتادیں کہ عرفان اسی سیریل سے کیریئر کی شروعا کی تھی۔

کچھ ایسے ہی مقبولیت پنڈت جگناتھ اور شنی کے کرداروں کو ملی تھی۔ جنہیں مشہور ایکٹر راجیندر گپتا نے نبھایا، انہوں نے کئی ٹی وی شو اور فلموں میں کام کیا۔ رانی کلاوتی کے اس منفی کردار کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے جس سے ناظرین بھی نفرتت کرنے لگے تھے؟ اس کردار کو مقبولیت اداکارہ درگا جسراج نے نبھایا تھا۔ درگا جسراج مرحوم کلاسیکل گلوکار پنڈت جسراج کی بیٹی اور مشہور ہدایتکار وی شانتارام کی پوتی ہے۔
فوٹو: فیس بک/ یوٹیوب سے لی گئی۔