Type to search

ٹی وی اور فلم

رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن کی فلم ‘بلیک’ میں کام کرچکی ہے عائشہ کپور

اداکارہ عائشہ کپور

فلمی ڈسک، 26 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2005 میں آئی فلم بلیک آپ سبھی کو یاد ہی ہوگی- اس فلم میں امیتابھ بچن اور رانی مکھرجی نظر آئے تھے-

فلم میں اپنے شاندار اداکاری سے دونوں نے شائقین کا دل جیت لیا تھا- فلم میں بگ بی اور رانی کے ساتھ ایک بچی بھی نظر آئی تھی- جنہیں مشیل میکنلی کے رول میں دیکھا گیا تھا-

آپ کو بتادیں کہ گھنگرالے بالوں میں نظر آئی اس معصوم سی بچی کا اصل نام عائشہ کپور ہے- عائشہ اب بڑی اور گلیمرس گرل بن چکی ہے-

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک میں عائشہ کپور نے رانی مکھرجی کے بچپن کا کردار نبھایا تھا- عائشہ نے جس خوبصورتی سے اپنے کردار کو پلے کیا تھا، اسے دیکھ کر لوگ انکی ایکٹینگ کے قائل ہوگئے تھے-

عائشہ کپور کی کچھ تازہ تصویریں اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے- ان تصویروں میں عائشہ کو دیکھ کر کوئی انہیں پہچان نہیں پارہا ہے-

عائشہ کی جو لیٹسٹ فوٹو سامنے آئی ہے، اس میں انہیں ساحل سمندر کے قریب دیکھا جاسکتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Kapur (@ayeshakapur)

 

اس فوٹو میں عائشہ کپور ساحل سمندر والے کپڑوں میں نظر آرہی ہے- ان تصویروں میں انہوں نے بالوں کو پکڑ اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے بڑے ہی خوبصورتی سے پوز دیئے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Kapur (@ayeshakapur)

 

بتادیں کہ فلم بلیک کے لیے عائشہ کو فلم فیئر بیسٹ سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا- اس فلم میں اپنے بہترین اداکاری کے لیے عائشہ کپور کو کل 7 ایوارڈ ملے تھے-

اسکے بعد سال 2006 میں ثنا نام کی ایک شارٹ فلم میں عائشہ کو دیکھا گیا- اسکے بعد آخری بار انہیں 2009 کی فلم سکندر میں دیکھا گیا تھا-

 

اداکارہ عائشہ کپور کی پیدائش 13 ستمبر 1994 کو جرمنی میں ہوئی، عائشہ کپور لیکن عائشہ پدوچیری میں رہتی ہیں۔ عائشہ کپور کے والد پنجابی بزنسمین دلیپ کپور اور والدہ جیکولین کپور جرمن سے ہے-انکا ایک بڑا بھائی میلان ہے-