Type to search

تلنگانہ

اے آئی ایم آئی ایم پارٹی غریبوں کے لئے بنا رہی ہے راشن کٹ :اویسی کی نگرانی میں ہوگی تقسیم

حیدرآباد،یکم مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ بیرسٹراسدالدین اویسی حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کو کھانا مہیا کرانے کے لیے پارٹی کے کارپوریٹرس، رکن اسمبلی اور کارکنوں کی مدد سے کھانے کی اشیا (ریلیف راشن کٹ) پیک کروا کر اسے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تقسیم کروا رہے ہیں۔

اسی کے تحت اسد الدین اویسی نے راحت راشن کٹ تیار کررہے مرکز کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ اسکے علاوہ حیدرآباد کے مختلف رضاکار تنظیمیں الگ الگ علاقوں میں غریب اور ضرورت مند افراد کے لیے کھانے اور پینے کی سہولت مہیا کرارہے ہیں۔
غور طلب ہے کہ پچھلے 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے شہر میں دوکان اور ہوٹل بند رہنے سے لوگوں کی مشکلیں بڑھی ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like