Type to search

بزنس

ریلائنس اپنے ملازمین کے کورونا ویکسی نیشن کا پورا خرچ اٹھائے گا

115693 crore investment in Jio platform

نئی دہلی۔ 5 مارچ (پریس نوٹ) کورونا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم میں اب کارپوریٹ ورلڈ بھی کود پڑا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے ریلائنس کے ملازمین کو لکھے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے ممبروں کی ٹیکہ کاری کا پورا خرچ ریلائنس برداشت کرے گا۔ نیتا امبانی نے خط میں اپیل کی ہے کہ اہل ملازم، حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی ٹیکا کاری پروگرام میں جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں۔ اپنے وعدے کو دوہراتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں۔
ٓ اس سے پہلے دسمبر 2020 کے آخر میں ’ ریلائنس فیملی ڈے‘ کے موقع پر نیتا امبانی اور ریلائنس کے مالک مکیش امبانی نے کہا تھا کہ جیسے ہی ضروری پرمیشن ملے گی وہ ریلائنس کے ملازمین اور ان کے پریوار والوں کیلئے ٹیکہ کاری مہم شروع کریں گے۔ خط میں نیتا امبانی نے مزید کہا کہ مکیش اورمیرا ماننا ہے کہ اپنوں کی خوشیوں اور صحت کا خیال رکھنے سے ہی پریوار بنتاہے اور اسی بڑے پریوار کا نام ہے، ریلائنس ۔ فیملی۔

حکومت ہند کے ذریعہ چلائی جارہی دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم کا ذکر کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا ’’ اب یہ کچھ ہی وقت کی بات ہے، ملک کورونا سے جنگ جیت جائے گا۔ امید، یقین اور مسرت کے ساتھ ملک ایک نئے دور میں قدم رکھے گا۔‘‘

ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ سبھی کے تعاون سے ہم جلد ہی اس وباء سے نجات پالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے آگاہ بھی کیا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہے ہمیں کورونا کے خلاف پوری احتیاط اور چوکسی برتنی ہے۔ ہم کورونا سے لڑائی کے آخری مرحلہ میں ہیں اور جلد ہی اس پر قابو پالیں گے۔ خط کا اختتام کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ’ کورونا ہارے گا، انڈیا جیتے گا‘‘۔