Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل نے سہ ماہی میں کھولے813 نئے اسٹورز

ریلائنس رٹیل

خالص منافع%74.2 بڑھ کر 1695کروڑ ہوا


نئی دہلی ۔ 24، اکتوبر (پریس نوٹ) مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل کے ملک بھر میں 13,635 اسٹورزہوگئے ہیں جو 3کروڑ 73لاکھ مربع فٹ میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے 813 اسٹورز ستمبر سہ ماہی میں ہی کھولے گئے ہیں۔

شکروار کو جاری نتائج کے مطابق ریلائنس رٹیل کی سیل میں زبردست تیزی دیکھنے کوملی، سیل کے اعداد و شمار کویڈ سے پہلے کے اعداد و شمار سے آگے نکل گئے۔ کمپنی کا گراس ریونیو گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے دوسری سہ ماہی میں %10.5 بڑھ کر 45,426 کروڑ روپے جا پہنچا۔ خالص منافع میں بھی 74.2 فیصدی کا اضافہ دےکھنے کو ملا ۔ اب یہ 1695کروڑروپے ہوگےا ہے ۔

اسٹورز کے ساتھ ریلائنس رٹیل نے گوداموں اور سپلائی چین کو بھی مضبوط کیا ہے ۔ کمپنی نے25 لاکھ مربع فٹ میں پھیلے 86 نئے گوداموں اور سپلائی سینٹروں کا قیام کیا ہے۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیسے جیسے کویڈ پابندیوں میں ڈھیل دی گئی اوربزنس میں تیزی کی امید بندھی، کمپنی نے اسٹورز اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زور دینا شروع کردیا۔

دیپاولی کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ’’ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ریلائنس نے مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں مضبوط مظاہرہ کیا ہے۔ فیزیکل اسٹورز اور ڈیجیٹل آفرز، دونوں کی وجہ ہوئی تیز توسیع کے دم پر ریلائنس رٹیل مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے نتیجے کے طور پر اچھا اضافہ ہوا ہے اورمارجن بڑھے ہیں۔ ‘‘

ستمبر سہ ماہی میں ریلائنس رٹیل مختلف بزنس میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے کے لئے کچھ سٹریٹیجک انویسٹمنٹ بھی کئے ۔ سہ ماہی کے دوران ریلائنس رٹیل نے گراشری ڈلیوری پلیٹ فارم ملک باسکیٹ، بھارت کے سرکردہ ہوم سٹائلنگ سالیوشن برانڈ’پورٹیکو‘ اور لوکل سرچ انجن پلیٹ فارم’ جسٹ ڈائل‘ کا پورا ایکویژیشن کیا۔

کمپنی نے امریکی ملٹی نیشنل کمپنی 7 ۔ الیون انک کے ساتھ ایک ماسٹر فرینچائزی سمجھوتہ کیا ہے ۔ اب ریلائنس رٹیل پورے ملک میں 7 الیون اسٹورز کھولنے کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے ممبئی میں اپنا پہلا اسٹور لانچ کیا ۔ فیشن اور لائف اسٹائل سیگمنٹ میں اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے ریلائنس رٹیل نے ممتاز فیشن ڈیزائنر ریتو کمار کی کمپنی ۔ ریتیکا پرائیویٹ لمیٹڈمیں سٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے برانڈ میں بھی کمپنی نے سرمایہ کاری ہے۔

Tags:

You Might also Like