Type to search

بزنس

ریلائنس ریٹیل نےروزانہ کھولے 7 نئے اسٹورز، 1.5 لاکھ نئی نوکریاں دیں

ریلائنس رٹیل

•چھوٹے اور درمیانے شہروں میں 1 لاکھ نئی نوکریاں
• ایک سال میں 2500 سے زیادہ نئے اسٹور کھولے
• اسٹورز کی کل تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی


نئی دہلی، 8 مئی۔ 2022 (پریس نوٹ) ریلائنس ریٹیل کی شاندار کارکردگی مسلسل جاری ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور وہ بھی اس وقت جب پوری دنیا کوویڈ وبائی امراض کے برے اثرات سے جوجھ رہی تھی۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق ریلائنس ریٹیل کا عملہ 70 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر ریلائنس انڈسٹریز نے ریٹیل اور دیگر کاروبار میں 2 لاکھ 10 ہزار نئی نوکریاں دی ہیں۔ یہبا ت کمپنی کے مالیاتی نتائج میں سامنے آئی ہے۔

غور طلب ہے کہ ریلائنس ریٹیل کی طرف سے پیدا کی گئی 1.5 لاکھ نئی نوکریوں میں سے چھوٹے اور درمیانے شہروں میں 1 لاکھ سے زیادہ نوکریاں دی گئی ہیں۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، ریلائنس ریٹیل چھوٹے اور درمیانے شہروں میں نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں کامیاب رہی کیونکہ ان شہروں میں اس کے اسٹورز کے نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ان شہروں میں اسٹورز کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور نئے کامرس پلیٹ فارم بھی تیزی سے پھیلے ہیں۔ پچھلے مالی سال میں، ریلائنس نے حیران کن رفتار سے نئے اسٹور کھولے ہیں۔ کمپنی نے روزانہ تقریباً 7 نئے اسٹورز کے حساب سے کل 2500 سے زائد اسٹورز کھولے۔

صرف پچھلی سہ ماہی میں، کمپنی نے اپنے پورٹ فولیو میں 793 نئے اسٹورز کا اضافہ کیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی کے کل اسٹورز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تمام اسٹورز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلائنس ریٹیل کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 19.30 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریلائنس کے اسٹورز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرنے اور نئی ملازمتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس سال بھی ریلائنس ملک کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہندوستان اب بھی سب سے بڑے آجروں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ ایک سال میں ہم نے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ملازمین کو شامل کیا ہے۔ ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے کاروبار نے نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نئے اسٹورز کھولنے اور نئی نوکریاں فراہم کرنے کے ساتھ، ریلائنس ریٹیل نے اس مالی سال میں کمائی بھی خوبکی ہے۔ خوردہ کاروبار میں تقریباً 200,000 کروڑ روپے کی ریکارڈ سالانہ آمدنی تھی۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، سہ ماہی بنیادوں پر، 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی چوتھی سہ ماہی میں ریلائنس ریٹیل کی آمدنی بڑھ کر 58,019 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

پچھلی سہ ماہی یعنی دسمبر 2021 کی سہ ماہی میں، کمپنی کی آمدنی 57,717 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی۔ ریلائنس ریٹیل کا سال کے لیے خالص منافع 7,055 کروڑ روپے رہا اور چوتھی سہ ماہی کا خالص منافع 2,139 کروڑ روپے رہا۔

Tags:

You Might also Like