Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل کو ملا ساتواں سرمایہ کار

ریلائنس رٹیل اے ڈی آئی اے

اے ڈی آئی اے کرے کی 5512.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری


ممبئی۔ 07، اکتوبر (پریس نوٹ) مکیش امبانی کی رٹیل کاروبار کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاروں کی بوچھار ہورہی ہے۔ اس کڑی میں ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) نے منگلوار کو 1.20 فیصد ایکویٹی کیلئے 5,512.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

آر آر وی ایل میں یہ آٹھو یں سرمایہ کاری تجویز ہے۔ اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری آر آر وی ایل کی 4.285لاکھ کروڑ روپے کی پری۔ منی ایکویٹی ویلیو پر ہوئی ہے۔

اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری کے ساتھ آر آر وی ایل میں ایک مہینے کے اندر سات سرمایہ کاروں کی آٹھ سرمایہ کاری تجاویز سے 8.48 فیصد کیلئے 37.710 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آچکی ہے۔

آر آر وی ایل کے گلوبل انویسٹرز میں سلور لیک، کے کے آر، جنرل اٹلانٹک، مبادلہ، جی آئی اور ٹی پی جی شامل ہیں۔ سلور لیک کی دو سرمایہ کاری تجاویز ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریل لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش انبانی نے اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری پر کہا’’ ہم ابو ظہبی کی کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری اور مسلسل ساتھ دینے سے بے حد خوش ہیں اور ہم اس کے چار دہائیوں کے مضبوط ٹریک ریکارڈ کے آر آر وی ایل کو فائدہ کی امید کرتے ہیں۔ اے ڈی آئی اے کی یہ سرمایہ کاری ریلائنس انڈسٹریز کی مضبوطی اور امکانات کے ساتھ کاروبار کے شعبہ میں مربوط تبدیلی کی پہل کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
اے ڈی آئی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حماد شاہوان الظاہری نے کہا’’ آر آر وی ایل نے بھارت کے خوردہبازار میں تیزی کے ساتھ مضبوطی سے ابھرا ہے اور فیزیکلی اور ڈیجیٹلی سپلائی چین میں مضبوط پہچان بنائی ہے۔ کمپنی نے ممکنہ ترقی کی راہ پر مضبوط سے قدم بڑھا دیئے ہیں۔‘‘

ریلائنس رٹیل کے ملک بھر میں پھیلے 12 ہزار سے زیادہ سٹورز میں سالانہ 64 کروڑ خریدار آتے ہیں۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور سب سے تیز ی سے ترقی پانے والا رٹیل کاروبار ہے۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کے سب سے فائدہ مند رٹیل بزنس کا تمغہ بھی ہے۔ کمپنی خوردہ عالمی اور گھریلو کمپنیوں، چھوٹی صنعتوں، خوردہ ویاپاریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتی ہے، جس سے گراہکوں کو کفایتی شرح پر خدمات فراہم کی جاسکیں اور لاکھوں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔

ریلائنس رٹیل نے اپنی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور غیر منظم ویاپاریوں کا ڈیجیٹلائزیشن شروع کیا ہے۔ کمپنی کا ہدف دو کروڑ ویاپاریوں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک ویاپاریوں کو بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ گراہکوں کو بہتر شرحوںپر خدمات دینے میں اہل بنائے گا۔

آر آر وی ایل نے حال ہی میں ملک کے رٹیل کاروبار میں تین دہائی سے زیادہ وقت سے جمے فیوچر گروپ کا 24713 کروڑ روپے میں ایکویژیشن کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like