Type to search

بزنس

ریلائنس نے بگ بازار خرید کر ہزروں نوکریاں بچائیں

ریلائنس بگ بازار

نئی دہلی 30اگسٹ (پریس نوٹ) قرض میں ڈوبے اور دیوالیہ ہونے کی دہلیز پر کھڑے فیوچر گروپ کو ریلائنس ریٹل نے سنجیو نی دی ہے۔ سنیچر وار کو ریلائنس ریٹیل نے 24,713 کروڑ میں فیوچر گروپ کو خرید لیا ہے۔ فیوچر گروپ میں ہزاروں لوگ نوکری کرتے ہیں اور سپلائی چین سے بھی ہزاروں لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ قرض نہ چکا پانے کی حالت میں کمپنی پر تالا لگنے کا خدشہ گہراتا جارہا تھا۔

26 سال کی عمر میں فیوچر گروپ کے بانی کشور بیانی نے پہلا سٹور پینٹالون کے نام سے کھولا تھا۔ تب کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کشور بیانی کو ریٹیل سیکٹر کے گاڈ فادر کا تمغہ ملے گا اور نہ ہی کسی نے یہ سوچا تھا کہ انکی کمپنی یعنی فیوچر گروپ قرض میں اتنا ڈوب جائے گی کہ وہ قرض کا سود چکانے سے بھی قاصر ہوجائے گی۔ کمپنی پیمنٹ ڈیفالٹ کرنے لگی تھی۔

فیوچر گروپ کا قرض کا بحران اتنا گہرا تھا کہ اسے اس بات سے سمجھا جاسکتا ہے کمپنی کو فارین بانڈز پر 100کروڑ کا سود چکانا تھا جسے کمپنی گریس پیریڈ ختم ہونے کے آخری دن ہی چکا سکی۔

کورونا نے کمپنی کی مالی حالت کو مزید بگاڑ دیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر سٹورز کو بند کرنا پڑا۔ فیوچر گروپ کے سبھی طرح کے اسٹورز کی تعداد 1650 سے بھی ذیادہ ہے اور ہزاروں لاکھوں لوگ اس بالواسطہ یا بلاواسطہ طور سے جڑے ہیں۔ قرض برھنے سے کمپنی کے ڈوبنے کے خطرے کے بیچ کر اہلکاروں کو بھی اپنی نوکری کی فکر ستارہی تھی۔ ریلائنس ریٹیل کے انویسٹمنٹ نے کمپنی کو اس کے برے دور سے ابھار لیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایکویزیشن کے بعد فیوچر گروپ کے بگ بازار اور دیگر برانڈز کا کیا ہوگا۔ کیا ان کا نام بھی بدل دیا جائے گا۔ تو اس کا جواب خود ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے دیا ہے۔ ڈیل پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ایشا امبانی نے کہا فیوچر گروپ کے مشہور برانڈز کے ساتھ ساتھ اس کے پیشہ وارانہ ایکوسسٹم کو محفوظ کرنے میں ہمیں خوشی ہوگی۔ بھارت میں جدید ریٹیل کی ترقی میں یہ اہم رول نبھائے گا۔ ہمیں امید ہے کہ چھوٹے ویاپاریوں، کیرانا اسٹورز اور بڑے گراہک برانڈز کی شراکت داری کے دم پر ریٹل سیکٹر میں ترقی کی رفتار بنی رہے گی، ہم ملک بھر میں گراہکوں کو بہتر قدر و قیمت فراہم کرنے عہد کے پابند ہیں۔

شہری گراہکوں کے لیے بگ بازار برسوں سے روزمرہ کے سامان کی سپلائی کا مرکز رہا ہے۔ بگ بازار جیسی چین میں ریلائنس ریٹل کا پیشہ ور رویہ ضرور دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن ایشا امبانی کے بیان کے بعد یہ تو طے ہے کہ ریلائنس بگ بازار کی ری برانڈنگ نہیں کرنے جارہا اس لیے گراہکوں کے لیے بگ بازار میں کچھ بھیں نہیں بدلے گا۔

Tags:

You Might also Like