Type to search

بزنس

ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ نے 771 ملین ڈالر میں ’ آر ای سی سولر ہولڈنگز‘ کو خریدا

ریلائنس

نئی دہلی ۔ 10; اکتوبر (پریس نوٹ) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولر لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) نے چائنا نیشنل بلیو سٹار( گروپ) سے آر ای سی سولر ہولڈنگز اے ایس( آر ای سی گروپ) کی 100% حصہ داری کی خریداری کا اعلان کیا ہے ۔ سودہ 771 ملین امریکی ڈالر کی انٹر پرائز قیمت پر طے ہوا ہے ۔

کمپنی کو ایکوائر کرنے پر بولتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا’’ میں آر ای سی کو خریدنے سے بے حد خوش ہوں کیونکہ یہ سوریہ دیو کی بے پناہ اور سال بھر ملنے والی شمسی طاقت کا استعمال کرنے میں مدد کرے گا ۔

یہ خرید دہائی کے آخر سے پہلے 100 گےگا واٹ صاف اور سبز توانائی بنانے کے ریلائنس کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے نئی اور جدید ٹیکنالوجیوں اور آپریشنل صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے ۔ عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کے ہدف 2030 تک بھارت میں 450 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کا پروڈکشن ہے اور اسے حاصل کرنے میں کسی سنگل کمپنی کا یہ سب سے بڑا تعاون ہوگا ۔ یہ بھارت کو آب و ہوا کو لاحق بحران سے ابھارنے اور گرین انرجی میں ورلڈ لیڈ بننے میں مدد کرے گا ۔ ‘‘

’’ حالیہ سرمایہ کاریوں کے ساتھ ریلائنس اب عالمی سطح پر انٹیگریٹڈ فوٹو وولٹک گیگا فیکٹری قائم کرنے اور بھارت کو کم لاگت اور اعلی صلاحیت والے سولر پینلوں کی مینوفےکچرنگ ہب بنائے گا ۔ ہم عالمی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری، پروڈکشن اور تعاون کرنا جاری رکھیں گے تاکہ بھارت اور دنےا بھر کے بازاروں میں گراہکوں کو کفایتی قیمتوں پر اعلی معیاری اور بھروسے مند پروڈکٹس دے سکیں ۔ دیہی اور شہری علاقوں میں سینٹرلائزڈ طریقے سے لاکھوں سبز روزگاروں کے موقع پیدا ہونگے، ان مواقع کو لےکر میں بے حد حوصلہ مند ہوں ۔ ‘‘

آر ای سی ایک ملٹی نیشنل سولر انرجی کمپنی ہے ۔ کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ناروے میں اور اس کا آپریشنل ہیڈکوارٹر سنگا پور میں ہے ۔ نارتھ امریکہ، یوروپ، آسٹریلیا اور ایشیا ۔ پیسیفک میں کمپنی کا علاقائی مرکز ہے ۔ ناروے میں دو اور سنگاپور میں ایک مینوفیکچرنگ یونٹ ہے ۔ کمپنی اپنے تکنیکی انوویشن، اعلی صلاحیت کے ساتھ کفایتی سولر انرجی پینل کی تعمیر کیلئے جانی جاتی ہے ۔ 25 برسوں کے تجربہ کے ساتھ یہ دنیا کی سرکردہ سولر سیل;241; پینل اور پالی سلیکان مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔

بے حد کم کاربن فٹ پرنٹ والی آر ای سی کے پاس 600 سے زیادہ یوٹیلٹی اورڈیزائن پیٹنٹ ہیں ، جن میں سے 446 منظور شدہ ہیں اور باقی کا تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ آر ای سی عالمی سطح پر ایک معتبر برانڈ ہے جو انوویشن کیلئے جانی جاتی ہے ۔ تمام پروڈیوسرز کے ذریعہ آج آر ای سی کی ہاف کٹ پیسیویٹڈ ایمیٹر اور ریئل سیل ( پی ای آر سی) تکنیکوں کے بنیاد پر پروڈکشن کیا جارہا ہے۔

جبکہ آر ای سی نے نیکسٹ جنریشن کی ایچ جے ٹی تکنیک کو اپنا لیا ہے ۔ دنیا بھر میں آر ای سی میں 1,300 سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں ۔ لین ۔ دین کے بعد وہ ریلائنس پریوار کا حصہ بن جائیں گے ۔ ریلائنس کے بلند حوصلہ جاتی گرین انرجی مشن کو رفتار دیں گے ۔ آر ای سی کی فرانس، امریکہ اور سنگا پور میں توسیعی منصوبوں کو ریلائنس اپنا پورا سپورٹ دے گا ۔

ریلائنس آر ای سی کی بہترین تکنیکوں کا استعمال ، جام نگر میں بننے والے دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلےکس میں کرے گا ۔ جس کی صلاحیت4GW; ہر سال سے شروع کرکے10GW; ہر سال تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ۔ جہاں آر ای سی کے پاس بہترین سولر تکنیک ہے وہیں ریلائنس کے پاس بڑے پیمانے پر پروجیکٹ لگانے اور اسے شاندار طریقے سے چلانے کا دہائیوں کا تجربہ ہے۔

دونوں ساتھ مل کر دھیرو بھائی امبانی گرین انرجی گیگا کمپلےکس میں انتہائی جدید نیکسٹ جنریشن کی پوری طرح سے انٹیگریٹڈ پی وی مینوفیکچرنگ فیسیلٹی لگائیں گے اور بعد میں دنیا بھر میں اسی طرح کی بڑی مینوفیکچرنگ سہولیات لگائی جاسکتی ہیں ۔ آر ای سی کو خریدنے سے ریلائنس کی پہنچ امریکہ، یوروپ، آسٹریلیا اور ایشیا کے ساتھ دنیا بھر کے سولر انرجی بازاروں میں ہوجائے گی ۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *