Type to search

بزنس

چینی ہُواوے کو ٹکر دے گا ریلائنس جیو

امریکہ میں ہوئی 5جی تکنیک کی کامیاب ٹسٹنگ


نئی دلی۔ 21، اکتوبر(پریس نوٹ) ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کا امریکہ میں کامیاب ٹیسٹ ہواہے۔ اس ٹیسٹنگ کے بعد چینی کمپنی ہُواوے کو ریلائنس جیو سے کڑی ٹکر ملنے کی امید ہے۔ کورونا وبا کے چلتے بہت سے ملکوں میں چینی کمپنی ہُواوے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ ایسے میں گھریلو وسائل سے تیار ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کو چینی کمپنی ہُواوے کیلئے جھٹکا مانا جارہا ہے۔ ہُواوے پر پابندی کے چلتے بہت سی بدیشی کمپنیاں اور حکومتیں 5 جی ٹیکنا لوجی کیلئے جیو کے پالے میں آسکتی ہیں۔

امریکی ٹیکنالوجی فرم کوالکام کے ساتھ مل کر ریلائنس جیو امریکہ میں اپنی 5 جی ٹیکنالوجی اور اس سے جڑے پروڈکٹس کی ٹیسٹنگ کررہی ہے۔ منگلوار کو امریکہ کے سین ڈیاگو میں ہوئے ایک ورچیول ایونٹ میں ریلائنس جیو کے پریزیڈنٹ میتھیو اومان نے یہ اعلان کیا۔ میتھیو اومان نے بتایا کہ کوالکام اور ریلائنس کی سبسڈری ریڈیسس کے ساتھ مل کر ہم 5 جی تکنیک اور اس سے جڑے پروڈکٹس پر کام کررہے ہیں تاکہ بھارت میں اسے جلد لانچ کیا جاسکے۔

ریلائنس جیو نے کوالکام کے ساتھ مل کچھ ایسے 5 جی پروڈکٹس بنائے ہیں جنہیں 1000 ایم بی پی ایس سے زیادہ کی سپیڈ پر ٹیسٹ کیا گیاہے۔ ٹیسٹنگ کیلئے 5 جی تکنیک ریلائنس جیو نے مہیا کرائی ہے۔

تقریباً تین مہینے پہلے 15 جولائی کو ریلائنس انڈسٹری کی جنرل میٹنگ میں ریلائنس جیو کے مالک مکیش انبانی نے 5 جی ٹیکنالوجی کی ایجاد کا اعلان کیا تھا۔ اس سودیشی تکنیک کو ملک کو سونپتے ہوئے مکیش انبانی نے کہا تھا کہ 5 جی سپیکٹرم دستیاب ہوتے ہی ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کی ٹیسٹنگ کیلئے تیار ہے۔ ٹیکنالوجی کے ایکسپورٹ کو لیکر کمپنی نے اپنے منصوبے صاف کردیئے ہیں۔ کمپنی کامیاب ٹیسٹنگ کے بعد 5 جی تکنیک کے ایکسپورٹ پر زور دے گی۔

حالانکہ بھارت میں ابھی تک 5 جی تکنیک کی ٹیسٹنگ کیلئے سپیکٹرم دستیاب نہیں ہوپایا ہے۔ لیکن امریکہ میں ریلائنس جیو کی 5 جی تکنیک کا کامیاب تجربہ کرلیاگیا ہے۔ تکنیک نے پوری طرح سے، سبھی پیرا میٹر پر خود کو بہترین ثابت کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like