Type to search

بزنس

تین سالوں میں جیونے 22 سال پرانی بی ایس این ایل کو دی پٹکنی بنی سب سے بڑی فکسڈ لائن سروس پروائیڈر کمپنی

ریلائنس ٹاور

نئی دہلی، 19 اکتوبر، 2022 (پریس نوٹ) مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو اگست میں سرکاری کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ ( بی ایس این ایل) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی فکسڈ لائن سروس فراہم کرنے والی کمپنی بن گئی۔ ملک میں ٹیلی کام خدمات کے آغاز کے بعد پہلی بار کسی نجی کمپنی نے وائر لائن کیٹیگری میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کی حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جیو کے وائر لائن صارفین کی تعداد اگست میں 73.52 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ بی ایس ایل این کے صارفین کی تعداد 71.32 لاکھ تھی۔ بی ایس این ایل پچھلے 22 سالوں سے ملک میں وائر لائن خدمات فراہم کر رہا ہے، جب کہ جیو نے اپنی وائر لائن سروس صرف تین سال پہلے شروع کی تھی۔ اس کے ساتھ اگست میں ملک میں وائر لائن صارفین کی تعداد بڑھ کر 2.59 کروڑ ہو گئی جو جولائی میں 2.56 کروڑ تھی۔

نجی شعبے نے وائر لائن خدمات استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق، جیو نے اس مدت کے دوران 2.62 لاکھ نئے صارفین، بھارتی ایئر ٹیل نے 1.19 لاکھ، جبکہ آئیڈیا ۔ ووڈافون اور ٹاٹا ٹیلی سروس نے بالترتیب 4,202 اور 3,769 نئے صارفین کا اضافہ کیا۔ اس کے برعکس، سرکاری ٹکمپنی بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل نے اگست کے مہینے میں بالترتیب 15,734 اور 13,395 وائر لائن صارفین کو کھو دیا۔

اس کے علاوہ اگست میں ریلائنس جیو کے نیٹ ورک میں 32.81 لاکھ نئے صارفین شامل کیے گئے، جب کہ بھارتی ایئرٹیل اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی اور صرف 3.26 لاکھ نئے موبائل صارفین کو شامل کیا۔ جبکہ قرض میں ڈوبی نجی کمپنی ووڈا فون۔ آئیڈیا نے اس مہینے میں 19.58 لاکھ موبائل صارفین کو کھو دیا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس این ایل نے 5.67 لاکھ ، ایم ٹی اینل نے 470 اور ریلائنس کمیونی کیشن نے 32 گراہکوں کو گنوا دیا۔

Tags:

You Might also Like