Type to search

بزنس

جیو کی مانگ 1 جی بی ڈیٹا کی قیمت 20 روپے ہو

جیو اسپیڈ

بزنس ڈسک،7مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ووڈا فون آئیڈیا کے بعد اب ریلائنس جیو بھی سسے ڈیٹا سے ہو رہے نقصان کی بھرپائی کا راستہ نکال رہا ہے۔ ابھی تک ٹریف کی قیمت 1 جی بی ڈیٹا دینے والی کمپنی یوزرس سے برگر کی قیمت وصول کرنے پر مجبور ہوتی جارہی ہے۔ جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو فی ڈیٹا کی قیمت 20 روپے کرنے کی مانگ کی ہے۔ یہ مانگ ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان چل رہی سسے ڈیٹا وار کی وجہ سے ہورہے نقصان کی بھرپائی کے لیے کی جارہی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس جیو نے ٹرائی کو تجویز دی ہے کہ وائرلیس ڈیٹا کی قیمت میں اضافہ کرکے اسے 20 روپے فی جی بی کردیا جائے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال فی جی بی ڈیٹا کی قیمت 15 روپے ہے۔ جیو کا کہنا ہے کہ قیمت کو چھ سے نو مہینے کے بعد بڑھایا جائے گا۔
یاد دلادیں کہ ٹرائی نے حال ہی میں وائرلیس ڈیٹا سرویس کے یلے فلور پرائس متعین رکھنا چاہیئے۔ کیونکہ اس میں بدلاؤ کیا جانا مشکل ہے اورایسا ہونے سے عوام متاثر بھی ہوگی۔
آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ٹرائی کے ٹیلی کام سرویس میں مسائل پر ٹرائی کے مشاورت کے جواب میں کمپنی نے کہا کہ ہندوستانی صارفین قیم کے معاملے میں کافی حساس ہے۔ ایسے میں ہندوستاتن میں ٹارگیٹ فلور پرائس کو 3-2 مرحلوں میں لاگو کرنا چاہیئے۔ جس سے قیمت میں اضافہ کے متاثر کو کم کیا جاسکے۔
اسی سلسلہ میں کچھ دنوں پہلے ووڈا فون آئیڈیا نے بھی موبائل ڈیٹا کی شرح مہنگی کرنے کی مانگ کی ہے۔ کمنی نے تجویز رکھی ہے کہ موبائل ڈیٹا کی شرح کو بڑھا کر 35 روپے فی جی بی کردیا جائے۔

Tags:

You Might also Like