Type to search

بزنس

ریلائنس جیو نےلانچ کیا  999 روپے میں 4جی فون جیو بھارت وی2

جیو بھارت وی2

 25• کروڑ 2جی صارفین پر  نظر
•مکیش امبانی 2جی فری انڈیا کی وکالت کرتے رہے ہیں
• ٹیکنالوجی اب کچھ چنند  ہ لوگوں  کا خصوصی احتیار نہیں رہے گا۔  آکاش  امبانی
• جیو بھارت پلیٹ فارم’ بھی لانچ کیا گیا
• دیگر فون برانڈز بھی  ‘بھارت فون’ بنانے کے لیے  ‘جیو بھارت پلیٹ فارم’ کا استعمال کر سکیں گے
• کاربن کمپنی نے  ‘جیو بھارت پلیٹ فارم’ کا استعمال شروع کیا
 123• روپے کا ماہانہ پلان، 14 جی بی ڈیٹا ملے گا


نئی دہلی، 3 جولائی،2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو نے 4جی فون جیو بھارت وی2  کو لانچ کردیا  ہے۔ ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘ بہت سستی قیمتوں پر دستیاب ہوگا، اس کی قیمت 999 روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی ہندوستان میں تقریباً 250 ملین 2G صارفین پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jio (@reliancejio)

یہ صارفین فی الحال ایئر ٹیل اور ووڈا فون۔ آئیڈیا جیسی کمپنیوں سے وابستہ ہیں۔  بتاتے  چلیںریلائنس جیو  صرف 4جی اور 5جی نیٹ ورک  ہی آپریٹ کرتا ہے۔ ریلائنس جیو کا دعویٰ ہے کہن ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘ کی بنیاد پر کمپنی 10 کروڑ سے زیادہ صارفین کو شامل کرے گی۔

’’ جیو بھارت وی2‘ ‘کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب تمام فونز میں سب سے کم ہے جو انٹرنیٹ پر کام کرتے ہیں۔ 999 روپے میں دستیاب  ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘ کا ماہانہ پلان بھی سب سے سستا ہے۔ صارفین کو 28 دن کی میعاد کے ساتھ اس پلان کے لیے 123 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جبکہ دیگر آپریٹرز کے وائس کالز اور 2 جی بی ماہانہ پلان صرف 179 روپے سے شروع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپنی ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘  کے صارفین کو14جی  4 جی  ڈیٹا دے گی یعنی آدھا جی بی یومیہ، جو حریفوں کے 2  جی بی  ڈیٹا سے 7 گنا زیادہ ہے۔  ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘  پر ایک سالانہ پلان بھی ہے جس کے لیے صارف کو 1234 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

 

ریلائنس کے مالک مکیش امبانی عوامی فورم سے 2جی سے پاک ہندوستان کی وکالت کر رہے ہیں۔ کمپنی نے 250 ملین 2G صارفین کو 4جی تک لانے کے لیے ‘ ’’ جیو بھارت‘‘ پلیٹ فارم بھی لانچ کیا ہے۔ دیگر کمپنیاں بھی اس پلیٹ فارم کو 4جی فون بنانڪے کے لیے استعمال کر سکیں گی۔ کاربن نے بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ جلد ہی 2جی فیچر فونز کی جگہ 4جی بھارت سیریز کے موبائل لے لیں گے۔

 

اس  موقع  پر ریلائنس  جیو کے چیئرمین  آکاش  امبانی نے کہا’’  بھارت میں ابھی بھی 25کروڑ موبائل فون یوزرس 2 جی میں ’ پھنسے ‘ ہوئے  ہیں جو انٹر  نیٹ کی سہولیات  کا  فائدہ نہیں اٹھا  پارہے اور  وہ  بھی تب جب دنیا  5 جی کے محانے پر کھڑی ہے۔ 6سال پہلے  جب جیو لانچ لانچ کیا گیا تھا تب ہم نے یہ  صاف کہا تھا کہ جیو انٹر نیٹ کو سب تک پہنچانے  میں کوئی  کسر نہیں چھوڑے گا۔  ٹکنالوجی اب کچھ چنند ہ  لوگوں کا خصوصی اختیار  نہیں رہے گی۔   نیا   جیو۔  بھارت  فون اس سم میں ایک اور قدم ہے۔ اس تحریک میں شامل ہونے کیلئے ہم ہر بھارتیہ کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘

2 جی  صارفین کو راغب کرنے کے لیے، کمپنی نے 2018 میں  جیو   فون بھی لانچ کیا تھا۔ جیو فون  آج بھی 13 کروڑ سے زیادہ صارفین کی پسند ہے۔ کمپنی کو ’’ جیو بھارت V2‘ ‘  سے بھی یہی توقعات ہیں۔ کمپنی نے 7 جولائی سے ’’ جیو بھارت V2‘ ‘  کا بیٹا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی  ’’ جیو بھارت V2‘ ‘  کو 6500 تحصیلوں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ملک میں بنایا گیا اور اس کا وزن صرف 71 گرام ہے اور  یہ  ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘  4 جی پرکام کرتا ہے، اس میں ایچ ڈی وائس کالنگ، ایف ایم ریڈیو، 128 جی بی ایس ڈی میموری کارڈ سپورٹ جیسی خصوصیات ہیں۔ موبائل میں 4.5 سینٹی میٹر  کی  ٹی ایف ٹی سکریناسکرین، 0.3 میگا پکسل کیمرہ، 1000 ایم اے ایچ بیٹری، 3.5  ایم ایم ہیڈ فون جیک، طاقتور لاؤڈ اسپیکر اور ٹارچ دستیاب ہیں۔

’’ جیو بھارت وی2‘ ‘  موبائل صارفین کو جیو سنیما سے سبسکرپشن کےساتھ جیو۔ ساون  کے 8کروڑ  گانوں  کا ایکسس بھی  ملے گا۔صارفین  جیو۔  پے کے ذریعہ یو پی آئیپر بھی لین دین کر سکیں گے۔ ہندوستان کی کوئی بھی بڑی زبان بولنے والے صارفین آپ کی زبان میں  ’’ جیو بھارت وی2‘ ‘ میں کام کر سکیں گے۔ یہ موبائل 22 ہندوستانی زبانوں میں کام کر سکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like