Type to search

بزنس

ریلائنس جیو ہے ہندستان میں اسٹریمنگ سروس کی کامیابی کا راز : نیٹ فلکس

جیو اسپیڈ

 نئی دہلی ۔12  فروری۔2021(پریس نوٹ) مشہور اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے بانی اور کو ۔ سی ای او ، ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ بھارت میں ڈیٹا کی قیمتوں میں ڈرامائی گراوٹ کے پیچھے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو کا ہاتھ ہے اور یہی  وجہ ہے کہ بھارت میں  نیٹ فِلکس جیسی متعدد سٹریمنگ  سروس کامیاب ہوپائی ہیں۔ فارچیون انڈیا کے ساتھ ایک خاص  انٹرویو میں انہوں نے یہ بات کہی۔

 انہوں نے کہا کہ مہنگی ڈیٹا قیمتوں کی وجہ سے بھارت کا شمار دنیا کے سب سے قیمتی ڈیٹا مارکٹوں میں ہوتا تھا، ریلائنس جیو کی  لانچنگ کے بعد صرف 4  برسوں کی مدت  میں بھارت دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا بازاروں میں سے ایک مانے جانے لگا۔ ریلائنس جیو کی تعریف کرتے ہوئے  ریڈ ہیسٹنگز کہتے ہیں کہ جیو ڈیٹا سیکٹر میں جو تبدیلی لیکر آیا ہے اس کی وجہ سے ہی نیٹ فِلکس کا بزنس چلتا ہے ورنہ ہم کامیاب نہیں ہوتے۔

 ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریڈ ہیسٹنگز نے کہا ’’ ہم خوش قسمت  تھے کہ جب ہم نے کانٹنٹ پروڈکشن میں سرمایہ کاری  کی شروعات کی، اسی وقت کچھ  دیگر لوگ انٹرنیٹ  بدلنے کی سمت میں سرمایہ کاری کررہے تھے۔‘‘ بتا دیں کہ نیٹ فِلکس کو بھارت میں ابھی پانچ سال پورے ہوئے ہیں۔

 ’’ ایسا کوئی بھی ملک نہیں ہے جو دنیا کے سب سے مہنگے ڈیٹا کو دنیا کے سب سے سستے ڈیٹا میں بدل پایا ہو، وہ بھی صرف چار سال میں۔ ساتھ ہی دنیا کی سب سے کم ڈیٹا کھپت کی مارکٹ کو، دنیا کی سب سے زیادہ کھپت والی مارکٹ میں سے ایک بنا پایا ہو ۔ بھارتیہ انٹر نیٹ کی تبدیلی غیر معمولی ہے۔‘‘ریڈ ہیسٹنگز کا ماننا ہے کہ ریلائنس جیو دنیا میں غیر معمولی اور قابل تعریف تبدیلی لایا ہے۔

Tags:

You Might also Like