Type to search

بزنس

ریلائنس جیو فائبر نے لانچ کئے نئے پوسٹ پیڈ پلان

جیو فائبر

انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری ہوگا


نئی دلی۔ 16 جون،2021 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہونگے۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹر نیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا۔ گراہکوں کو کوئی انسٹالیشن فیس بھی نہیں بھرنی ہوگی۔ کل ملاکر گراہکوں کو 1500 روپے تک کی بچت ہوگی۔ فری انٹر نیٹ باکس اور فری انسٹالیشن کا فائدہ یوزرس کو تبھی ملے گا جب وہ کم سے کم6 مہینے کی ویلڈیٹی کا پلان خریدیں گے۔ سبھی پلانس 17 جون سے لاگو ہونگے۔
ٓ اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ برابر ہوگی
ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔ 399 روپے کے پلان میں 30 ایم بی پی ایس، 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس، 999 روپے والے پلان میں 150 ایم بی پی ایس اور 1499 روپے کے پلان میں 300 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ یوزرس کو ملے گی۔ اس کے علاوہ 1 جی بی پی ایس تک کے پلان بھی جیو فائبر پر دستیاب ہیں۔
999 روپے کے ملیں گے او ٹی ٹی ایپس فری
ریلائنس جیو کے 999 روپے کے پوسٹ پیڈ جیو فائبر کنیکشن کے ساتھ گراہکوں کو فری او ٹی ٹی ایپس کا فائدہ بھی ملے گا۔ امیزن پرائم، ڈزنی ہاٹ سٹار، سونی لائیو، جی۔ 5، ووٹ سلیکٹ ، سن نیکسٹ اور ہوئی چوئی جیسے 14 پاپولر او ٹی ٹی ایپس ملیں گے۔ 1499 والے پلان میں نیٹ فلکس سمیت سبھی 15 او ٹی ٹی ایپس شامل ہونگے۔ ان ایپس کی مارکٹ ویلیو 999 روپے ہے۔ او ٹی ٹی ایپس بہترین طریقے سے چل سکیں اس کیلئے 1000 روپے کی سیکورٹی ڈیپازٹ لیکر کمپنی گراہکوں کو ایک 4K سیٹ ٹاپ باکس بھی فری میں دے گی۔

Tags:

You Might also Like