Type to search

بزنس

ایئرٹیل اور ووڈافون کے بعد جیو نے بھی بڑھائی ویلیڈیٹی

جیو اسپیڈ

بزنس ڈسک،18اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریلائنس جیو یوزرس کے لیے خوشخبری ہے۔ ایئرٹیل اور ووڈا فون کے بعد اب ریلائنس جیو نے بھی اپنے سبھی پلانس کی ویلیڈیٹی کو بڑھا دیا ہے۔ یعنی بھلے ہی آپکے ریچارج کی ویلیڈیٹی ختم کیوں نہ ہوگئی ہو۔ آپ کو انکمنگ کال کی سہولت ملتی رہے گی۔ جیو نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران یوزرس کو اپنوں سے رابطہ کرنے میں پریشانی نہ ہو۔

کمپنی نے یہ بھی صاف کردیا ہے کہ اس سہولت کا فائدہ صرف کم مدت والے یوزرس کو ہی نہیں بلکہ ان سبھی یوزرس کو بھی ملے گا جنکے پلان کی ویلیڈیٹی ختم ہوگئی ہو اور وہ ریچارج نہیں کرا پارہے۔اس سے پہلے جیو نے 17 اپریل تک جیو فون یوزرس کو فری ان کمنگ کال کی سہولت اور کالنگ کے لیے 100 منٹ و 100 ایم ایس ایس کی سہولت دی ہوئی تھی۔

جیو کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ذیادہ تر ریچارج آوٹ لیٹ 20 اپریل سے دستیاب ہو جائیں گے۔ اسکے علاوہ یوزرس مائی جیو ایپ اور جیو ڈاٹ کام سے 24 گھنٹے ریچارج کی سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمپنی اپنے گراہکوں کو لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل ڈیٹا کی سہولت بھی دے رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like