Type to search

بزنس

ریلائنس جیو اور جی ایس ایم اے نے قومی سطح پر’’ ڈیجیٹل اسکل پروگرام ‘کا آغاز کیا

جیو اسپیڈ

ممبئی، 07 فروری 2023 (پریس نوٹ) ریلائنس جیو اور جی ایس ایم اے نے قومی سطح کا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام  جی ایس ایم اے  کے وسیع تر منسلک خواتین کے عزم کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہی خواتین کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور کم آمدنی والے افراد کو ضرورت کی بنیاد پر تربیت دی جائے گی جس کے ذریعے وہ ڈیجیٹل مہم میں شامل ہو کر اپنی زندگی میں اس کا صحیح استعمال کر سکیں گی۔

جی ایس ایم اے  کی 2022 کی موبائل جینڈر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا امکان مردوں کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے۔ ملک میں 330 ملین خواتین موبائل انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتی ہیں جبکہ مردوں میں یہ تعداد 248 ملین کے لگ بھگ ہے۔ موبائل انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ڈیجیٹل خواندگی اور تعلیم کی کمی ہے۔

اس پروگرام کے تحت، جی ایس ایم اے اور جیو ٹیم نے مل کر ڈیجیٹل مہارتوں میں موجود خلاء کا جائزہ لیا اور ان فوری ضرورتوں کی نشاندہی کی اور ڈیجیٹل خواندگی میں فرق کو پر کرنے کے لیے ہندوستانی لوگوں کے لیے تیار کردہ ایک تربیتی ٹول کٹ ڈیزائن کی۔ڈیجیٹل خواندگی کی مہم قومی سطح پر شروع ہوئی ہے اور اس مرحلے میں 10 ریاستوں میں خواتین، پسماندہ اور نچلے طبقے کے لوگوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن رضاکارانہ تنظیموں اور گروپوں کے اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے اس مشن کی حمایت کر رہی ہے۔

اس موقع پر ریلائنس جیو کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا”موبائل ٹکنالوجی خواتین کو بااختیار بنانے کی طاقت رکھتی ہے جس سے انہیں جڑنے، خود انحصاری، اور تحفظ کا احساس دینے کے ساتھ ساتھ ایسی معلومات تک رسائی حاصل ہے جو روزمرہ کی زندگی کو آسان بنا سکتی ہے۔ ہمیں اس مہم میں جی ایس ایم اے  کے ساتھ شراکت کرنے پر بھی فخر ہے تاکہ ہندوستان بھر میں خواتین کو ڈیجیٹل مہارت کی تربیت دے کر انہیں نئے بازو مل سکیں۔

اس تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے،  جی ایس ایم اے  کے ڈائریکٹر جنرل میٹس گرین ریڈنے کہا، “موبائل ٹیکنالوجی خواتین کے انسانی حقوق کے تحفظ، انہیں معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے، اور ترقی کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے کہ بڑھتی ہوئی جڑی ہوئی دنیا میں خواتین پیچھے نہ رہیں۔ ہم  جیو اور ریلائنس فاونڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ آئندہ کچھ مہینوں میں ریلائنس اور ریلائنس فاونڈیشن  دونوں مل کر اس پروگرام  کو تیزی سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like