Type to search

بزنس

ریلائنس نے مقررہ ہدف سے ساڑھے تین مہینے قبل قرض سے آزاد ہوا: مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز

  ریلائنس انڈسٹریز نے صرف 58 دنوں میں 1,68,818 کروڑ روپے جٹائے، کمپنی ٹارگیٹ سے پہلے ہی قرض مک سے آزاد  ہوئی

 جیو  پلیٹ  فارمز میں بڑے  گلوبل انویسٹرز نے کل1,15,693.95 روپے کا انویسٹمنٹ کیا

 رائٹس ایشو سے ریلائنس نے جٹائے 53,124.20 کروڑ روپے

  مکیش امبانی۔ ہدف سے پہلے ریلائنس کو قرض مکت کرنے کا شیئر ہولڈروں سے کیا اپنا وعدہ  پورا کرنے پر آج  میں بے حد  خوش ہوں


 نئی دہلی۔ 19، جون۔2020۔ مکیش  امبانی کی ریلائنس  انڈسٹریز نے ریکارڈ  قائم  کرتے ہوئے صرف 58  دنوں کی چھوٹی سی  مدت میں 1,68,818 کروڑ روپے جٹا لئے۔ اس مدت  میں ریلائنس کی سبسڈیری  جیو   پلیٹ  فارمز میں گلوبل انویسٹرز کی طرف  سے 1,15,693.95 کروڑ روپے کا انویسٹمنٹ  آیا۔ وہیں ریلائس  نے  رائٹس ایشو کے ذریعہ سے 53,124.20 کروڑ روپے  جٹائے۔

 

 اتنے کم وقت میں عالمی سطح پر اتنی پونجی   جٹانا  ایک  ریکارڈ  ہے۔  بھارتی کارپوریٹ  تاریخ  کیلئے  بھی یہ غیر معمولی ہے۔ انتہائی اہم  یہ ہے کہ فنڈ  جٹانے کا یہ  نشانہ کووڈ۔19مہاماری کی وجہ سے  ہوئے  گلوبل  لاک  ڈاون   کے بیچ  حاصل   کیا گیا۔

 

  پیٹرو ۔ رٹیل سیکٹر  میں بی پی کے ساتھ ایک سمجھوتے  کو بھی اس میں جوڑ لیں  تو ریلائنس نے کل 1,75,000 کروڑ روپے  سے زیادہ  کا  فنڈ   حاصل  کرلیا ہے۔31مارچ 2020  کو  کمپنی کا نیٹ  قرض 1,61,035 کروڑ روپے تھا۔ اس انویسٹمنٹ اور رائٹس ایشو کے بعد کمپنی   قرض  سے آزاد  ہوگئی ہے۔

 

   جیو پلیٹ فارمز  میں انویسٹمنٹ کا سلسلہ پچھلے 58 دنوں سے جاری ہے۔ انویسٹرز جیو پلیٹ  فارمز  میں 24.70% ایکویٹی  کیلئے 1,15,693.95 لاکھ  کروڑ  روپے  کا  سرمایہ  کاری کرچکے ہیں۔   ویر  وار کو پی آئی ایف نے %2.32 ایکویٹی  کیلئے جیو  پلیٹ  فارمز  میں 11,367 کروڑ روپے  کے انویسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔  جیو پلیٹ  فارمز  میں  انویسٹمنٹ    کے  اس مرحلہ  میں پی آئی ایف آخری انویسٹر تھا۔

 

  آر  آئی  ایل  رائٹس ایشو  1.59 گنا سبسکرائب  کیا گیا تھا۔ یہ پچھلے دس سالوں  میں ایک  نان ۔ فنانشیل  ادارہ کے ذریعہ دنیا  کا سب سے بڑا رائٹس ایشو تھا۔

 

12 اگست 2019  کو ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ  کے 42  ویں اے جی ایم میں مکیش  امبانی نے شیئر ہولڈروں کو  31مارچ 2020  سے پہلے  ریلائنس کو قرض  مکت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

  اس حصولیا بی  پر اظہار تشکر کرتے ہوئے شری  مکیش  امبانی  نے کہا ”31 مارچ 2021 کے    نشانہ  سے  پہلے  ریلائنس کو    قرض مکت  کرنے کا شیئر ہولڈروں  سے کیا اپنا  وعدہ  پورا کرنے   پر آج  میں  بے  حد خوش  ہوں۔  شیئر  ہولڈروں  اور دیگر سبھی سٹیک  ہولڈروں  کی امیدوں پر لگاتار   اور  بار۔ بار کھرا اترنا ہمارے ڈی این اے  کا حصہ  ہے۔   اس لئے ریلائنس     کے   قرض  مکت  کمپنی بننے  کے قابل فخر موقع پر، میں  انہیں   یقین  دلانا چاہتا  ہوں کہ  اپنی   سنہری دہائی  میں ریلائنس  اور بھی زیادہ  بلند حوصلہ  جاتی ترقی  کے    نشانہ اپنے  سامنے رکھے گا  اور انہیں پورا کرے گا۔  ہم  ان    نشانوں کو حاصل  کرنے  کیلئے  اپنی  بانی  دھیرو   بھائی  امبانی  کے  اس نظریہ   کو پوری طرح  اپنائیں  گے  جو بھارت  کی خوشحالی  اور مربو  ط ترقی  میں ہمارے تعاون  کو مسلسل  بڑھانے کا ہے۔“

 

  شری مکیش امبانی نے کہا” پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم جیو میں انویسٹمنٹ  کیلئے گلوبل  فنانشیل انویسٹرز کمیونٹی کی غیر معمولی  دلچسپی  سے    بے   حد  مسرت  ہیں۔ فنانشیل انویسٹرز سے  فنڈ  جٹانے  کے ہمارے   نشانہ  کے پورا ہونے پر ہم   اپنے اہم انویسٹرز کے گروپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور گرمجوشی  سے  جیو پلیٹ  فارمز میں ان کا استقبال کرتے ہیں۔ میں  سبھی خوردہ اور گھریلو اور بدیشی ادارہ جاتی انویسٹرز  کا  رائٹس ایشو میں بھاری اور ریکارڈ  بھاگیداری کیلئے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

Tags:

You Might also Like