Type to search

بزنس

کورونا متاثرہ پردیشوں کو روزانہ 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی کررہا ہے ریلائنس

ریلائنس

۔ 70 ہزار مریضوں کی بچے گی جان


نئی دلی۔ 21 اپریل ۔2021 (پریس نوٹ) ارب پتی مکیش انبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ اپنی جام نگر ریل ریفائنری میں روزانہ 700 ٹن سے زیادہ میڈیکل ۔ گریڈ آکسیجن کا پیدا کررہی ہے۔ یہ آکسیجن کووڈ۔ 19 سے بری طرح متاثرہ ریاستوں کو مفت میں دی جارہی ہے۔

کورونا کی وجہ سے ملک میں آکسیجن کی بھاری کھپت کو دیکھتے ہوئے ریلائنس نے زیادہ آکسیجن کی پیداوار کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کیلئے ریلائنس کو اپنے پروڈکشن کے طریقو ں میں بھی تبدیلی کرنی پڑی ۔ کمپنی کی گجرات میں واقع جام نگر ریفائنری نے شروعات میں 100 ٹن میڈیکل۔ گریڈ آکسیجن کی پیداوار کی تھی، جسے جلد ی سے 700 ٹن کردیا گیا۔

کورونا انفیکشن سے جوجھ رہے گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسے پردیشوں کو کی جارہی سپلائی سے روزانہ سنگین طور سے بیمار 70,000 سے زیادہ مریضوں کو راحت ملے گی۔ جلد ہی کمپنی میڈیکل گریڈ کی آکسیجن کی صلاحیت بڑھاکر 1,000 ٹن کرنے کامنصوبہ بنارہی ہے۔

ریلائنس کی جام نگر ریفائنری میں کچے تیل سے ڈیزل، پیٹرول اور جیٹ اندھن جیسے مصنوعات بنائے جاتے ہیں، یہاں میڈیکل ۔ گریڈ آکسیجن کا پیداوار نہیں کی جاتی۔ لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور آکسیجن کی مانگ بڑھی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ریلائنس نے ایسی مشینری لگائی ہے جس سے میڈیکل۔ گریڈ آکسیجن کی پیداوار ممکن ہوپائی ہے۔ میڈیکل گریڈ آکسیجن بنانے کیلئے انڈسٹریل آکسیجن کی پیداوار کی سہولیات استعمال کی جارہی ہیں۔

’’ ہر روز تقریباً 700 ٹن آکسیجن کی سپلائی پورے بھارت کے پردیشوں میں کی جارہی ہے ۔ اس سے روزانہ70,000 سے زیادہ سنگین طور سے بیمار مریضوں کو راحت ملے گی ۔‘‘ آکسیجن کو خاص ٹینکروں میں مائنس 183 ڈگری سیلسیس پر ڈھویا جارہا ہے۔ اور ٹرانسپورٹ لاگت سمیت آکسیجن کو پردیش سرکاروں کو بغیر کسی لاگت کے دیا جارہا ہے ۔ یہ کمپنی کی سی ایس آر پہل کا ایک حصہ ہے۔

کورونا سے لڑائی میں ریلائنس کے کاموں کی فہرست بہت لمبی ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن نے بی ایم ایس کے اشتراک سے ممبئی میں ملک کا پہلا کووڈ اسپتال قائم کیا تھا۔ 100 بستروں والا اسپتال صرف دو ہفتہ میں قائم کیا گیاتھا، جسے جلد ہی 250 بستروں تک بڑھایا گیا۔ ریلائنس نے لودھی ولی، مہاراشٹر میں پوری طرح سے آراستہ ایک آئسولیشن سہولت کی تعمیر اور اسے ضلع حکام کو سونپ دیا۔

ریلائنس بھارت کے صحت اور فرنٹ لائن مزدوروں کیلئے روزانہ 1,00,000 پی پی ای اور فیس ماسک کا پروڈکشن کرتا ہے۔ پچھلے سال ملک گیر لاک ڈاون کے دورانہ ایمرجنسی سروسیز کو بلا رکاوٹ چالو رکھنے کیلئے ریلائنس نے 18 پردیشوں میں 249 ضلعوں میں 14,000 سے زیادہ ایمولینس میں 5.5 لاکھ لیٹر مفت اندھن فراہم کیا تھا۔

لاک ڈاون کے دوران ریلائنس فاونڈیشن نے مشن انّ سیوا شروع کی، جو دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ کے ذریعہ شروع کی گئی سب سے بڑا خوراک تقسیم پروگرام تھا۔ مشن انّ سیوا میں 18 پردیشوں کے 80 ضلعوں میں 5.5 کروڑ سے زیادہ میل دستیاب کرائے گئے۔

Tags:

You Might also Like