Type to search

بزنس

ریلائنس فاونڈیشن گجرات کے جام نگر میں بنائے گا 1000 بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر

نئی دلی۔ 29، اپریل۔ 2021 (پریس نوٹ) ریلائنس فاونڈیشن گجرات کے جام نگر میں 1,000 بستروں والا کووڈ کیئر سینٹر بنائے گا۔ سبھی بستروں پر آکسیجن دستیاب ہوگی۔

مریضوں کو تمام طبی خدمات مفت میں فراہم کی جائیں گی اور سہولیات کو قائم کرنے اور چلانے کے تمام اخراجات ریلائنس برداشت کرے گا۔ ایک ہفتہ کے اندر جام نگر کے سرکاری ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل میں 400 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر شروع ہوجائے گا۔

اس کے بعد اگلے دو ہفتہ میں جام نگر میں ہی ایک دیگر جگہ پر600 بیڈ کا کووڈ کیئر سینٹر چالو کیا جائے گا۔

سبھی ضروری سٹاف، طبی امداد ، میڈیکل ساز و سامان ، دیگر ڈسپوزیبل آئیٹمز کو ریلائنس کے ذریعہ دستیاب کرایا جائے گا۔ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی تعیناتی ریاستی حکومت کی طرف سے کی جائے گی۔

جام نگر ایک بڑا شہر ہے اس لئے آس پاس کے اضلاع سے مریض بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کووڈ کیئر سینٹر بننے سے جام نگر کے علاوہ کھمبالیا، دوارکا، پوربندر اور سوراشٹر سمیت دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی راحت ملے گی۔

ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا ایم انبانی نے کہا’’ بھارت کووڈ کی دوسری لہر سے لڑ رہا ہے اور ہم ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے اپنے عہد کے پابند ہیں ۔ اس کے علاوہ صحتی خدماتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

ریلائنس فاونڈیشن گجرات کے جام نگر میں کووڈ مریضوں کیلئے آکسیجن کی دستیابی والے 1000 بستروںوالا اسپتال قائم کرے گا۔400 بیڈ کا پہلا سینٹر ایک ہفتہ کے اندر تیار ہوجائے گا اور دوسرے ہفتے میں دیگر 600 بیڈ والا سینٹر کام کرنے لگے گا۔

یہ اسپتال مفت میں بہترین علاج کرے گا۔ مہاماری کی شروعات سے ہی ریلائنس فاونڈیشن سبھی بھارتیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔ بیش قیمت زندگیاں بچانے کیلئے ہماری انتھک کوشش جاری رہیں گی۔ ساتھ مل کر ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں اور ہم اس لڑائی کو جیتیں گے۔‘‘

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں گروپ پریزیڈنٹ دھنراج ناتھوانی نے کہا’’ ہمارے عزت مآب وزیراعظم شری نریندر بھائی مودی اس کووڈ وباء کے دوران بھارت کے لوگوں کیلئے بغیر تھکے کام کررہے ہیں۔

گجرات کے عزت مآب وزیر اعلی شری وجے بھائی روپانی بھی گجرات کے لوگوں کیلئے اس مشکل وقت کے دوران پردیش میں صحت دیکھ بھال سے متعلق سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔

گجرات میں کووڈ متاثرہ مریضوں کیلئے اسپتال کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ریلائنس کے سی ایم ڈی شری مکیش انبانی آگے آئے ہیں۔ ہمارے چیئرمین کی قیادت میں ریلائنس ٹیمیں کم سے کم وقت میں ان دو کووڈ کیئر سینٹر کے قیام پر کام کررہی ہیں۔‘‘

گجرات سے پہلے مہاراشٹر میں بھی ریلائنس فاونڈیشن نے کووڈ کیئر سینٹر کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ممبئی میں مختلف مقامات پر ریلائنس فاونڈیشن کل 875 بستروں کا انتظام اپنے ہاتھوں میں لے گا۔ گجرات اور مہاراشٹر کی کووڈ کیئر فیسیلٹی بننے کے بعد ریلائنس فاونڈیشن کل 1875 بستروں کا انتظام کررہا ہوگا۔

اس کے علاوہ ریلائنس 1000 میٹرک ٹن آکسیجن بھی کووڈ متاثرہ پردیشوں کو مفت بھیج رہا ہے۔ اتنی آکسیجن سے روزانہ 1 سے زیادہ کووڈ مریضوں کی آکسیجن کی ضرورت پوری ہوگی۔

Tags:

You Might also Like