Type to search

بزنس

ریلائنس فاونڈیشن اور میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی کے محروم طبقات کو تین لاکھ مفت کووڈ۔ 19 ٹیکے لگائے گا

ریلائنس فاؤنڈیشن حروم طبقات

 دھاراوی ، ورلی، وڈالا، کولابا، کماٹھی پورہ، چیمبور سمیت 50 مقامات پر کمیونٹی کو کور کیا جائے گا
 ریلائنس فاونڈیشن سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کیلئے
انتہائی جدید موبائل وہیکل یونٹ تعینات کررہا ہے
 میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی( ایم سی جی ایم) اور بیس بنیادی ڈھانچہ اور امداد فراہم کریں۔


ممبئی 2، اگست 2021 (پریس نوٹ) ریلائنس فاونڈیشن ممبئی میں رہ رہے مالی اور سماجی طور سے کمزور کمیونٹی کو 3 لاکھ ٹیکے مفت لگائے گا۔ ممبئی کے 50 سے زیادہ مقامات پر ’ میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی ‘ ( ایم سی جی ایم) کے اشتراک سے، سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال یہ فری ٹیکے لگائے گا۔ اس فری ویکسی نیشن مہم کا فائدہ دھاراوی، ورلی، وڈالا، کولابا، پرتیکشا نگر، کماٹھی پورہ، مان خورد، چیمبور، گوونڈی اور بھانڈوپ کے محروم لوگوں کو ملے گا۔

سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی کے چنندہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم کیلئے جدید موبائل وہیکل یونٹ تعینات کرے گا۔ جبکہ ایم سی جی ایم اور بیسٹ اس مہم کیلئے بنیادی ڈھانچہ اور لاجسٹک سپورٹ دیں گے۔ یہ پہل ممبئی سے سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کی ریگولر ہیلتھ آوٹ ریچ پروگرام پر مبنی ہے، جو موبائل میڈیکل وین اور میڈیکل یونٹس کے ذریعہ مالی اور سماجی طور سے کمزور آبادی کی ابتدائی طبی ضروریات کو پوری کرتی ہیں۔ یہ ٹیکہ کاری پروگرام ریلائنس فاونڈیشن کے مشن ’ ویکسن ۔ سُرکشا‘ پہل کا حصہ ہے اور اگلے تین مہینوں تک اسے چلایا جائے گا۔ آنے والے کچھ مہینوں میں ملک بھر کے محروم طبقوں کیلئے بھی اس پہل کے تحت ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ریلائس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن شریمتی نیتا ایم انبانی نے کہا’’ ریلائنس فاونڈیشن کووڈ۔ 19 وباء کے خلاف اس لڑائی میں، ہر قدم پر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے مجموعی ٹیکہ کاری واحد اور سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ہر بھارتیہ کو جلد سے جلد ٹیکہ کاری کی سہولت ملے، یہ یقینی بنانے کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کرنے کیلئے پابند عہد ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ساتھ مل کر اس چنوتی بھرے وقت کا سامنا کرسکیں گے۔‘‘
اس وبا کی شروعا ت سے ہی ریلائنس فاونڈیشن کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ پچھلے 16 مہینوں میںریلائنس فاونڈیشن نے شریمتی نیتا ایم انبانی کی قیادت میں بہت سے مہم چلائی ہیں۔ جس میں ٹسٹنگ سے لیکر ہیلتھ سروس، آکسیجن سے لیکر مفت بھوجن اور کمزور برادریوں کیلئے ماسک بانٹنے جیسی پہل شامل ہیں۔ ان پہلوں اور مہمات کے تحت کئے گئے کاموں کی لمبی لسٹ میں سے کچھ خاص کام ہیں:

l روزانہ ایک لاکھ مریضوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آکسیجن مفت دستیاب کرانا۔
l پورے ملک میں 2000+ سے زیادہ کووڈ ۔ کیئر بیڈز کو چلانے میں مدد
l وباء سے متاثر کمزور کمیونٹی کو 7.5 کروڑ سے زیادہ بھوجن دستیاب کرانا۔
l تحفظ کیلئے ایک کروڑ سے زیادہ ماسک کی تقسیم اور بیداری پیغامات کو عوام تک پہنچانا۔

مشن ویکسین۔ سُرکشا کے تحت ریلائنس کے ملازمین، ان کے خاندان کے ممبروں اور منحصرین کو 10لاکھ سے زیادہ کوڈ۔ 19 ویکسن دی گئی ہے۔ اب تک سبھی اہل ملازمین میں سے 98% سے زیادہ کو کووڈ۔ 19 ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ ممبئی اور ملک بھر میں مالی اور سماجی طور سے کمزور کمیونٹی کیلئے اس مشن کا توسیع ، ریلائنس فاونڈیشن کا عزم اور اس کے ’ وی کیئر‘ کے وعدے کو واضح کرتا ہے۔

ریلائنس فاونڈیشن کے بارے میں:
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے خیراتی شاخ ریلائنس فاونڈیشن کامقصد، نئے اور ٹکاؤ سالیوشن کے ذریعہ ملک کی چنوتیوں کا حل کرنے میں ایک ترغیبی رول نبھانا ہے۔ سبھی کی مربوط ترقی اور زندگی کے اعلی معیارات یقینی بنانے کیلئے ریلائنس فاونڈیشن( آر ایف) اپنی بانی اور چیئرپسن شریمتی نیتا انبانی کی قیادت میں مسلسل کام کررہی ہے۔ بھارت کی سب سے بڑی سماجی پہل اور مہمات کے تحت ریلائنس فاونڈیشن کا فورس رورل ٹرانفارمیشن، تعلم، صحت، سپورٹس فار ڈیولیپمنٹ ، ڈجاسٹر رسپانس، اربن رینویبل کے علاوہ فن،ثقافت اور وراثت کے شعبوں پر مرکوز ہے۔ آر ایف نے پورے بھارت میں 44,7000 سے زیادہ گاؤں اور کئی شہروں میں 5 کروڑ 10لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زندگی کو چھوا ہے۔