Type to search

بزنس

ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر فراہم کریں گے

115693 crore investment in Jio platform

 lہندوستان ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے منتر کو اپنا  کر اب کسی سے رُکنے والا   نہیں ہے۔دھرمندر پردھان
3l سال میں 5,00,000 نوجوانوں کو پروگرام سے  جوڑا جائے گا


نئی  دلی۔ 16 فروری 2024۔ (پریس نوٹ) ریلائنس فاؤنڈیشن اور نیشنلا سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (NSDC) نے ملک کے 5 لاکھ نوجوانوں کو نئے ہنر سکھانے کے لیے ایک دوسرے   سے ہاتھ  ملانے کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے تین سالوں میں ان نوجوانوں کو مختلف کورسز کے ذریعے ایسے ہنر ( فیوچر ریڈی  سکلز) سکھائے جائیں گے جو آج کے دور میں کارآمد ہیں۔ یہ شراکت داری ایڈٹیک، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی پائیداری، پالیسی تجزیہ اور دیگر کئی شعبوں کے ساتھ کورس کی ترقی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کا  ‘ڈیجیٹل فارورڈ اپروچ’ ان نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کرے گا جو نئے کیریئر میں دلچسپی رکھتے ہیں جو مستقبل میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

 

 

 

 

اس موقع پر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا، “ہندوستان ہنر مندی، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے منتر کو اپنا  کر اب کسی سے رُکنے والا   نہیں ہے۔ اسے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں مختلف ڈیجیٹل خدمات کے استعمال کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ ہر نوجوان کو کہیں بھی اور کسی بھی وقت اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی سہولیات میسر ہوں۔ جیسا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی، پیمانے، پائیداری کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، ہندوستانی افرادی قوت نہ صرف ملک کی ریڑھ کی ہڈی بن جائے گی ۔ یہ نہ صرف  مانگ کو پورا کرے گا بلکہ عالمی سطح پر نئے معیارات بھی قائم کرے گا۔

 

 

اس اسٹریٹجک شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ریلائنس فاؤنڈیشن کے سی ای او مسٹر جگن ناتھ کمار نے کہا، “ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور ہماری کوشش ہے کہ ہم انہیں ’ فیوچر ریڈی‘  مہارتوں کے ساتھ تیار  کریں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن میں، ہممانتے ہیں کہ  یہ  شراکت داری ان کی امنگوں کو پورا کرنے اور ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ایک منفرد پہل ہے۔  این  ایس ڈی سی کے ساتھ یہ شراکت نوجوانوں کی ہنر مندی کی ترقی میں مدد کرے گی تاکہ وہ بدلتے ہوئے کام کے نظام اور مواقع کے ساتھ منصوبہ بندی کر سکیں۔

 

ریلائنس فاؤنڈیشن اور  این ایس ڈی سی نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک مشترکہ وژن اور مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔

 

 

اس پروگرام کے تحت طلبہ کے لیے مفید اور موثر کورسز تیار کیے جائیں گے۔ نوجوانوں کو آن لائن کوچنگ، سرٹیفیکیشن، انڈسٹری کے ساتھ پلیسمنٹ وغیرہ فراہم کرکے مستقبل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like