Type to search

بزنس

ریلائنس نے اپنے ملازمین کو کووڈ کے 10 لاکھ ٹیکے لگائے

115693 crore investment in Jio platform

اب عام لوگوں کو بھی 10 لاکھ ٹیکے لگائے جائیں گے


نئی دلی۔ 26؍ جولائی (پریس نوٹ) صنعتی دنیا کے سب سے بڑے ٹیکا کرن پروگرام کے تحت ریلائنس انڈسٹریز اب تک 10لاکھ سے بھی زیادہ فری ویکسین لگوا چکی ہے۔ یہ ٹیکے ریلائنس کے ’ مشن ویکسین سُرکشا‘ کے تحت لگائے گئے ہیں۔ کمپنی ملک میں کووڈ ویکسین کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے عام شہریوں کو اضافی 10لاکھ ٹیکے اور لگائے گی۔

گذشتہ مہینے کمپنی کی اے جی ایم میں ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن شریمتی نیتا ایم امبانی نے عام شہریوں کیلئے ٹیکا کرن کرنے کے عہد کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا’ اس مشن کو ملک گیر بنیاد پر لاگو کرنا ایک بڑا ایک کام ہے لیکن یہ ہمارا دھرم ہے، ہر بھارتیہ کیلئے ہمارا فرض، حفاظت اور تحفظ کا ہمارا وعدہ ہے۔ ہمارا عزم مصمم ہے کہ ایک ساتھ، ہم کرسکتے ہیں، اور ہم اس سے باہر آئیں گے۔

ریلائنس نے ویکسینشن کیلئے ملک بھر میں 171 سینٹر قائم کئے ہیں۔ ریلائنس فاونڈیشن اب این جی اوز کے ذریعہ 10لاکھ اضافی ڈوز مزید لگائے گی۔ ان کو پلانٹ کے پاس کے لوگوں کو اور عام شہریوں کو لگایا جائے گا۔

’ مشن ویکسین سُرکشا ‘ کے تحت ویکسین کے 10لاکھ ڈوز لگ چکے ہیں۔ کمپنی کے 98 فیصدی ملازمین کو ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ کورونا ویکسین کے دائرے میں کمپنی کے کرمچاریوں اور ان کے خاندان کے ممبر تو آتے ہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی آف رول کرمچاریوں، ان کے پریوار کے ممبروں، ریٹائرڈ کرمچاریوں اور ان کے پریوار کے ممبرو ں کو بھی پوری طرح سے مفت میں ٹیکہ لگوا رہی ہے۔

ریلائنس فاونڈیشن کووڈ کو روکنے کیلئے کئی مورچوں پر کام کررہا ہے۔ اس میں 1لاکھ مریضوں کو مل سکے اتنی آکسیجن کی پیداوار مفت میں کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پورے ملک میں 2000 کووڈ کیئر بیڈ کی دیکھ ریکھ کا ذمہ بھی اٹھا رکھا ہے۔ فاونڈیشن نے کورونا سے متاثرین کو 7.5 کروڑ میل( خوراک) بھی دستیاب کروایا ۔ ریلائنس نے 2019-20 کے دوران ملک کے کل سی ایس آر خرچ میں 4% کا غیر معمولی تعاون دیاہے۔

Tags:

You Might also Like