Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی کے 30 پرو کے ساتھ 24مارچ کو لانچ ہوگا نیا ریڈمی ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،23مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریڈمی کی طرف سے 24مارچ کو چین میں نیا ریڈمی کے 30پرو لانچ کیا جائے گا۔ اسی لانچ کے دوران کمپنی نیا ریڈمی اسمارٹ ٹی وی بھی لانے والی ہے۔ ایک ٹریزر پوسٹر سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ کمپنی کے جنرل مینجر لیو ویبنگ نے چائنیز سوشل سائٹ وییبو پر یہ ٹریزر شیئر کیا ہے۔ پچھلی رپورٹس کی مانیں تو اسی دن کمپنی ریڈمی بک 14 ریزن ایڈیشن کا نیا ویرینٹ اور ریڈمی ایئر پیوریفائر ایف ون لانچ کرسکتی ہے۔

ٹیک کمپنی کے طور پر ژیوامی اسمارٹ فون کے علاوہ بھی کئی پروڈکٹس بناتی ہے۔ ریڈمی جہاں پہلے کمپنی کے بجٹ اسمارٹ فونس کا لائن اپ تھا۔ اب آزاد برانڈ کے طور پر اپنی برانڈنگ کے ساتھ کئی پروڈکٹس لانے کی تیاری میں ہے۔ پچھلے سال رئیل می برانڈ کی طرف سے پہلا اسمارٹ ٹی وی لانچ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اگسٹ، 2019 میں ریڈمی نوٹ 8 سیریز کے ساتھ ہی چین میں ریڈمی ٹی وی بھی لانچ کیا تھا۔ اس سال آنے والا ٹی وی اسکا اپ گریڈ ہوسکتا ہے۔
ویبو پر دیکھے ٹریزر کے مطابق برانڈ کی طرف سے الگ اسمارٹ ٹی وی ریڈمی کے 30 پرو کے ساتھ 24مارچ کو چین میں لانچ ہوگا۔ حالانکہ اس اسمارٹ ٹی وی سے جڑے تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like