Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی نوٹ 9 اسمارٹ فون، 5 کیمرے کے ساتھ لانچ

ریڈمی نوٹ 9

ٹیکنالوجی ڈسک،20جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ژیوامی نے ہندوستان میں ریڈمی نوٹ 9 لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے پہلے ہی اس اسمارٹ فون کو چین میں لانچ کیا تھا۔

ریڈمی نوٹ 9 کے 4جی ریم اور 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 11999 روپے رکھی گئی ہے۔ دوسرے ویرینٹ میں 6جی بی ریم کے ساتھ 128جی بی کی اسٹوریج دی گئی ہے اور اسکی قیمت 13999 روپے ہے۔ تیسرے ویرینٹ میں 6جی بی کے ساتھ 128جی بی کی اسٹوریج ہے۔ اسکی قیمت 14999 روپے ہے۔ فون میں 5 کیمرے، میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر اور 5020ایم اے ایچ کی بیٹری جیسے کئی زبردست فیچرس دیئے گئے ہیں۔ کمپنی نے اس فون کو ایک آن لائن ایونٹ میں لانچ کیا ہے۔

فوٹوگرافی کے زبردست کیمرا

شاندار فوٹوگرافی تجربے کے لیے اس میں کئی خاص موڈ بھی مل جاتے ہیں۔ فوٹوگرافی کے لیے فون میں چار ریئر کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اس میں 48میگا پکسل کے مین اے آئی کیمرا کے ساتھ ایک 8 میگا پکسل کا الٹرا اینگل کیمرا، 2میگا پکسل کا میکرو کیمرا اور ایک 2میگا پکسل کا ڈپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 9 کے اسپیسیفیکیشن
فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی85 پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون اینڈروئیڈ 10 بیسڈ ایم آئی یو آئی11 پر چلتا ہے۔ ڈسپلے کی بات کریں تو اس میں 1080-2340 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی + ڈاٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون سپلیش فری نینو کوٹنگ اور کارننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن کے ساتھ آتا ہے۔

جہاں تک بات ریڈمی نوٹ 9 کے فرنٹ کیمرے کی ہے تو یہاں آپ کو 13میگا پکسل کا ان۔ڈسپلے کیمرا ملے گا۔ فرنٹ کیمرا ایچ ڈی آر، فرنٹ فوکسنگ فلیش، چہرے کی پہچان، اور کئی اے آئی موڈس کے ساتھ آتا ہے۔

ریڈمی فون کی بیٹری اور وزن

ریڈمی کے فون کا وزن 199 گرام ہے۔ اس فون میں 5020ایم اے ایچ کی بیٹری ملے گی۔ یہ 18واٹ کی فاسٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون کے ریٹیل باکس میں آپ کو 22.5واٹ کا چارجر ملتا ہے۔ فون کی پہلی سیل 24جولائی کو دوپہر 12بجے سے ہے۔

فون کو ایم آئی ڈاٹ کام اور ای۔کامرس ویب سائٹ ایمیزون انڈیا سے خریدا جاسکے گا۔ اسکے علاوہ فون آف لائن فروخت کے لیے بھی دستیاب رہے گا۔ یہ فون تین کلر میں پیش ہوگا۔