Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی نوٹ 9 پرو لانچ، قیمت 12999 روپے سے شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) ریڈمی انڈیا نے جمعرات کو ریڈمی نوٹ سیریز کے نئے اسمارٹ فونس سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک آن لائن ایونٹ میں ژیوامی کی سب برانڈ کمپنی ریڈمی نوٹ پرو میکس اسمارٹ فونس لانچ کیے۔ ریڈمی نوٹ پرو میکس کو پریمیم فیچرس کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے اور یہ ریڈمی نوٹ پرو بہتر  ہے۔ بات کریں ریڈمی نوٹ پرو کی تو یہ ایک بجٹ فون ہے اور اسے کمپنی نے دو ویرینٹ میں پیش کیا ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فون ہندوستان میں پچھلے سال لانچ ہوئے ریڈمی نوٹ 8 پرو اپ گریڈ ویرینٹ ہے۔

بات کریں قیمت کی تو 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ 12999 روپے میں ملے گا۔ وہیں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو 15999 روپے میں  دستیاب کرایا جائے گا۔ہینڈ سیٹ کو ایمیزون  انڈیا، می ہوم اسٹورس، اور می اسٹورس سے خریدا جاسکے گا۔ ریڈمی کے اس اسمارٹ فون کی فروخت 17 مارچ سے شروع ہوگی۔ کمپنی  نے آن لائن ایونٹ میں معلومات دی کہ لانچ آفرس کے بارے میں 16 مارچ کو خلاصہ کیا جائے گا۔ یہ اسمارٹ  بلیو، وائٹ اور بلیک کلر میں ملے گا۔

فون میں 48 میگا پکسل کے پرائمری کیمرے کے ساتھ کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہے۔ اسکے علاوہ فون میں 5 میگاپکسل میکرو اور 16 میگا پکسل کا ان۔ڈسپلے کیمرا بھی ہے۔ ہینڈ سیٹ میں 6.67 انچ فل ایچ ڈی + ڈسپلے ہے۔  اور 5020 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ فاسٹ چارجینگ کے لیے 18 واٹ چارجر دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like