Type to search

ٹیکنالوجی

ریڈمی نوٹ 8 پرو پاپ-اپ سیلفی کیمرہ سے ہوگا لیس

ٹیکنالوجی ڈسک،22اگسٹ(اردوپوسٹ) بیجنگ،ژیومی کا سب – برانڈ ریڈمی اپنا نیا اسمارٹ فون نوٹ 8 پرو، 29 اگسٹ کو چین میں لانچ کرے گی- فون میں 64 میگا پکسل کا کواڈ کیمرہ ہوگا- میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے چینی سوشل میڈیا نیٹ ورک ویبو پر نوٹ 8 پرو کی جھلک دیکھائی ہے- جس میں پچھے کی طرف تین کیمروں کو ایک کے اوپر ایک ورٹیکل لگایا گیا ہے- جبکہ چوتھے کیمرے کو دہائیں طرف لگایا گیا ہے-

اس تصویر سے اور بھی خلاصہ ہوتا ہے کہ نوٹ 8 سیریز میں پچھلے حصے میں فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے- اور اس اسمارٹ فون کو گلاس – سینڈبیچ ڈیزائن میں بنایا گیا ہے- نوٹ 8 پرو کے ساتھ کمپنی کی طرف سے ریگولر ریڈمی نوٹ 8 فون لانچ کرنے کی امید ہے- جس میں بھی پچھلے حصے میں چار کیمرہ سینسر فیچر ملنے کی امید ہے- اسکے علاوہ کمپنی ریڈمی ٹی وی بھی لانچ کرنے جارہی ہے-

Tags:

You Might also Like